ریاست اترپردیش کےسہارنپور تھانہ چلکانہ کے قریبی گاؤں ہرڈا کھیڑی میں معمولی بات کو لے کر دو نوجوانوں کے درمیان ہوئی کہا سنی کے بعد معاملہ طول پکڑگیا اور دونوں کے درمیان زبردست مارپیٹ ہوئی۔
اس واقعے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ جس شخص کا قتل ہوا ہے اس کا نام جمشید ہے اور یہ معاملہ چلکانہ کے قریبی گاؤں ہرڈا کھیڑی کا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ کل کسی بات کو لے کر دو فریقین میں جھگڑا ہوا اور بعد میں مارپیٹ میں تبدیل ہوگیا۔
بتایا جارہاہے کہ جمشید نام کے شخص کو چوٹیں آئیں اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ 4افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ثبوتوں کی بنیاد پر آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔