لکھنو: ریاست اترپردیش میں مینگو مین کے نام سے مشہور حاجی کلیم اللہ نے کہا کہ بھارت میں روزانہ لاکھوں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے کسانوں کے کھیت پر سڑک، عمارت بازار آباد ہورہے ہیں اور آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر بھارت کے لوگ بھکمری کا شکار ہوں گے ۔لیکن کیلا ایک ایسا پھل ہے جو دو تین کیلا کھانے کے بعد انسان کا پیٹ بھر جاتا ہے۔ قوت حاصل ہوتی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مینگومین حاجی کلیم اللہ نے بتایا کہ آم پر کئی تحقیقات کیے اور جس کا نتیجہ بھی نکلا اور کامیابی بھی ملی لیکن اب میری ایسی چیزوں پر تحقیق کر رہا ہوں جو بھارت کو بھکمری سے بچا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑے رقبے میں اراضی بنجر اوسر نزول ہیں جن پر تالاب بنا کر ماہی پروری کرنا چاہیے۔ بھوکمری کے خلاف لڑنے میں ایک کامیاب حربہ ہے۔ اس کے ساتھ ہم کیلے پر تحقیق کر رہے ہیں۔ اگر اس میں کامیابی ملی تو بڑے پیمانے پر کیلے کا پیداوار ہوگا اس سے آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:Crocodile In Residential Area: علی گڑھ کے رہائشی علاقوں میں مگرمچھ کے گھومنے کا ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ اس تحقیق پر ہم بچوں کو بھی تعلیم دیتے ہیں کہ وہ نئی تحقیقات کریں اور اس سے نہ صرف ملک کو فائدہ ہوگا بلکہ کسانوں کو بھی بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔