ETV Bharat / state

قرض میں ڈوبے باپ کی تین بیٹیوں کے ساتھ خودکشی - پوسٹ مارٹم

ریاست اترپردیش میں وارانسی کے لكسہ علاقے میں قرض میں ڈوبے ایک شخص نے اپنے ساتھ تین معصوم بیٹیوں کو زہر کھلا کر خودکشی کر لی۔

suicide in Varansi
author img

By

Published : May 9, 2019, 3:05 PM IST

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات گیتا مندر علاقے کے رہائشی دیپک گپتا نے اپنے گھر میں تین بیٹیوں زہریلی اشیا کھلا دی اور پھر بعد میں خود بھی کھا لی۔

مرنے والوں میں دیپک کے علاوہ نو سال کی نويا، سات سال کی آدیتی اور پانچ سال کی ریما شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زہریلی اشیاء کھانے کے بعد چاروں کو قے ہونے لگی۔ خاندان والوں نے انہیں فوری طور پر کبیر چوراہا پر واقع ڈویژنل اسپتال میں داخل کروایا، جہاں پرائمری طبی امداد کے بعد چاروں کو کاشی ہندو یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں نے دیر رات چاروں کی مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.