ETV Bharat / state

بہرائچ :ناموس کے لیے بیٹی کا قتل، باپ گرفتار - father killed daughter

لڑکی کی کچھ دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی لیکن وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھی ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا چھوٹکؤ نامی ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے، جس کا چچا ابراہیم دیہاتی سربراہ ہے۔

بہرائچ :غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل، والد گرفتار

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 2:03 PM IST

Updated : Jun 30, 2020, 2:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک باپ نے اپنی 17 سالہ شادی شدہ بیٹی کا قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شادی کے بعد کسی اور سے تعلقات تھے، جس کی وجہ سے باپ نے یہ افسوسناک قدم اٹھایا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ وپین شرما نے بتایا کہ ملزم سبھاش نے اپنی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا، کیونکہ لڑکی اپنے عاشق کے خلاف دائر ایک معاملے میں بیان ریکارڈ کرنے کو تیار نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم والد کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ اس لڑکی کی کچھ دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی لیکن وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھی ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا چھوٹکؤ نامی ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے، جس کا چچا ابراہیم سربراہ ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں انہوں نے کم عمری شادی کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سبھاش کے ذریعہ درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر چھوٹکو کو 23 جون کو ایف آئی آر اور پاسکو ایکٹ اور تعزیرات ہند کے دیگر دفعات کے تحت اسے چیل بھیج دیا گیا تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ سبھاش نے اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں ابراہیم اور دیگر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سبھاش اپنی بیٹی سے ناراض تھا کیونکہ لڑکی کی محبت کی وجہ سے اس کا خاندان بدنام ہورہا تھا۔

Last Updated : Jun 30, 2020, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.