ETV Bharat / state

A Burqa Man Arrested یوپی میں برقعہ پوش شخص گرفتار

کانپور میں ایک شخص برقع پہن کر اپنی گرل فرنڈ سے ملنے جارہا تھا۔ اسی دوراں لوگوں کو شک ہوا کہ یہ شخص چائلڈ لفٹر ہے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ Burqa man arrested on suspicion of being child lifter

author img

By

Published : May 29, 2023, 12:44 PM IST

یوپی میں برقعہ پوش شخص گرفتار
یوپی میں برقعہ پوش شخص گرفتار

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں پولیس نے ایک برقع پوش شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو چائلڈ لفٹر ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ شخص دراصل اپنی گرل فرینڈ سے ملنے جارہا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص نے اپنی شناخت انصار کے طور پر ظاہر کی ہے، جو شمشادم کا بیٹا ہے۔ وہ اورئیہ ضلع کے جگناتھ پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اس نے برقع کیوں پہن رکھا ہے، اس نے کہا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے گھٹم پور آیا تھا اور اس نے برقع پہنا تھا تاکہ لڑکی کے گھر والے اسے پہچان نہ سکیں۔

اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے بعد جب انصار گھر واپس آرہا تھا تو راستے میں اسے کچھ لوگوں نے روکا جنہیں شک ہوا اور برقعہ اتروایا دیا۔ مقامی لوگوں نے اسے چائلڈ لفٹر سمجھ کر پولیس کو آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گھاٹم پور کے اے سی پی دنیش کمار شکلا نے کہا کہ اس شخص کو لوگوں نے چائلڈ لفٹر ہونے کے شبہ میں پکڑا تھا۔ اس شخص نے کہا کہ وہ برقع پہن کر اپنی گرل فرینڈ سے ملنے آیا تھا تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے۔ اے سی پی نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور اس کے اہل خانہ کو بلایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Video of a Burqa-Clad Hindu Girl Gone Viral اے ایم یو احاطہ کا برقعہ پوش ہندو لڑکی کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.