ETV Bharat / state

Man Cut Woman Nose مقدمہ واپس نہ لینے کی صورت میں نوجوان نے خاتون کی ناک کاٹ دی - چھیڑ چھاڑ

شاہجہاں پور میں ایک گاؤں کی خاتون کے ساتھ تین سال قبل ایک نوجوان نے چھیڑ چھاڑ کی تھی اسی وقت خاتون نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اسی مقدمے کو واپس لینے کے لیے نوجوان دباؤ بنارہا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 8:09 AM IST

شاہجہاں پور: اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ایک نوجوان نے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ واپس نہ لینے پر خاتون کی ناک کاٹ دی۔ خاتون اپنے گھر جارہی تھی اسی دوران بیچ سڑک پر نوجوان نے اس کی ناک کاٹ دی جس کے سبب خاتون بے ہوش ہوگئی، وہیں گھر والے خاتون کو لے کر تھانہ پہنچے جہاں پولیس نے خاتون کو پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل نوجوان کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کیس کو واپس لینے کے لیے نوجوان نے کئی بار خاتون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دی تھی۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ شاہجہاں پور ضلع کے کھوٹار تھانہ گاؤں کا ہے۔

گاؤں میں پیر کی شام خاتون بازار خریداری کے لیے جا رہی تھی۔ اسی دوران گاؤں کے رہنے والے راجیش نے خاتون کو گھیر لیا اور مقدمہ واپس لینے کی بات کرنے لگا۔ خاتون کی مخالفت پر راجیش نے گندم کاٹنے والی درانتی سے خاتون کی ناک کاٹ دی۔ جس کے بعد خاتون خون بہہ جانے کے باعث سڑک کے بیچوں بیچ بے ہوش ہو کر گر گئی۔ بازار میں موجود لوگوں کی اطلاع پر خاتون کے گھر والے موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد خاتون کے گھر والے خاتون کی کٹی ناک لے کر تھانے پہنچ گئے۔ خاتون کی حالت دیکھ کر پولیس نے پہلے اسے ہسپتال میں داخل کرایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین سال قبل ملزم راجیش نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس کی وجہ سے خاتون نے ملزم کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد راجیش کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ایس پی رورل سنجیو واجپائی کا کہنا ہے کہ راجیش نامی نوجوان نے تیز دھار ہتھیار سے خاتون کی ناک کاٹ دی ہے۔ اس معاملے میں چارج شیٹ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کو پھر پریاگ راج لائے جانے کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.