ETV Bharat / state

محبت کے نام پر نوجوان نے کیا مذہب تبدیل - بریلی نوجوان نے کیا مذہب تبدیل

Man Converted Religion بریلی ضلع کے سبھاش نگر تھانہ علاقے کے ایک نوجوان نے ڈھائی سال قبل ایک ہندو لڑکی سے لو میرج کی تھی، اب اس نوجوان نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ نوجوان کی بیوی کا الزام ہے کہ شوہر نے یہ حرکت ایک مسلم خاتون کے ساتھ افیئر میں ہونے کے بعد کی۔

Man Converted Religion
محبت کے نام پر نوجوان نے کیا مذہب تبدیل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 12:19 PM IST

بریلی: اترپردیش کے بریلی ضلع میں مذہب تبدیلی کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ہندو نوجوان جس نے تقریباً ڈھائی سال قبل ایک ہندو لڑکی کے ساتھ لو میرج کی تھی، نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنی مذہب تبدیلی کے بارے میں پوسٹ کیا ہے۔ نوجوان نے لکھا کہ میں اب مسلمان ہو گیا ہوں۔ غور طلب ہو کہ یہ معاملہ بریلی کے سبھاش نگر تھانہ علاقہ کا ہے۔

نوجوان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ایک مسلم خاتون نے اسے اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر اس کا مذہب تبدیل کرایا ہے۔ ساتھ ہی نوجوان کی بیوی نے پولیس سے اپنے شوہر کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تھانہ انچارج انسپکٹر کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

نوجوان ہے کوریئر بوائے: بریلی کے سبھاش نگر تھانہ علاقے کے مڑی ناتھ کا رہنے والا 23 سالہ آکاش موریہ ایک کوریئر کمپنی میں کام کرتا ہے۔ آکاش موریہ نے ڈھائی سال قبل لکشمی کے ساتھ لو میرج کی تھی اور ان کی تین ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ آکاش موریہ کی بیوی لکشمی کا الزام ہے کہ کوریئر کی ڈیلیوری کے وقت اس کے شوہر کا تعارف عزت نگر تھانہ علاقہ کی رہنے والی ایک مسلم خاتون سے ہوا تھا۔

چار دن قبل نوجوان نقدی اور زیورات لے کر گھر سے فرار: اس آشنائی کے دوران مسلم خاتون نے آکاش کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔ چار دن پہلے آکاش موریہ نقدی، سونا اور چاندی لے کر گھر سے نکلا اور اس کے بعد واپس نہیں آیا۔ فون پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن صحیح جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد اس نے مسلم خاتون کے نمبر پر کال کی اور معلوم ہوا کہ وہ وہاں موجود ہے۔ اسی دوران ان کی فیس بک آئی ڈی پر ایک پوسٹ سامنے آئی، جس میں آکاش تصویر کیپشن کے ساتھ لکھ رہا ہے کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے۔

خاندان کو کسی ناخوشگوار واقعے کا اندیشہ ہے: آکاش کی بیوی لکشمی نے الزام لگایا کہ مسلم خاتون نے اسے اپنی محبت کے جال میں پھنسایا اور اس نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا۔ اسے ڈر ہے کہ اس کے شوہر کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آجائے۔ آکاش موریہ نے اتوار کو اپنے فیس بک پیج پر مسلم لباس میں ایک تصویر پوسٹ کی اور خود کے مسلمان ہونے کے بارے میں لکھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسلم خاتون نے اسے پھنسا کر مسلمان کیا ہے۔

بیوی کی پولیس اور سی ایم سے اپیل: آکاش موریہ کی بیوی لکشمی اور ماں سپنا فیس بک سے یہ اطلاع ملنے پر کافی پریشان ہیں کہ آکاش مسلمان ہو گیا ہے، جو چار دن سے لاپتہ ہے۔ وہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ضلعی پولیس سے اپنے بیٹے کو بحفاظت واپس لانے کی التجا کر رہی ہے۔ بیٹے کے مسلمان ہونے کے بعد ماں اور بیوی کی آنکھوں سے آنسو نہیں رک رہے ہیں ان کی حالت بہت خراب بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آکاش نے لکشمی سے لو میرج کی تھی: بریلی کے سبھاش نگر تھانہ علاقہ کے رہنے والے کوریئر بوائے آکاش نے تقریباً ڈھائی سال قبل لکشمی کے ساتھ لو میرج کی تھی۔ وہ ایک کوریئر کمپنی میں کام کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر رہا تھا۔ تین ماہ قبل ان کے گھر بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی تھی۔ اس کے باوجود آکاش موریہ ایک مسلم خاتون سے محبت کرنے لگا اور اس نے فیس بک پر پوسٹ کر کے لکھا کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.