ETV Bharat / state

Man Body Found مظفرنگر میں ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہے شوہر کو قتل - ریاست اترپردیش کے پورقاضی تھانہ علاقے

مظفر نگر ضلع کے پور قاضی تھانہ علاقے کے منڈلا گاؤں کے ایک بیت الخلا کے سپٹیک ٹینک سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہے شخص کو قتل کرکے اس کی لاش یہاں چھپائی گئی تھی۔

مظفرنگر میں ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہے شوہر کو قتل

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 12:52 PM IST

مظفرنگر میں ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہے شوہر کو قتل

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے پورقاضی تھانہ علاقے کے منڈلا گاؤں میں میاں بیوی کے رشتے کو شرمسار کر دینے والا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ دیور اور بھابھی کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہے شوہر کو اس کی بیوی اور عاشق نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی لاش کو بیت الخلاء کے ٹینک میں چھپانے کی ناکام کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق پورے واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب رات کو شوہر کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے بعد دونوں دیور اور بھابھی رنگ رلیاں منا رہے تھے کہ مقتول کے بھائیوں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر اُن کی پٹائی کر دی، اس کے بعد مقتول کی بیوی اور سوتیلے بھائی نے قتل کا اعتراف کرلیا اور لاش کو ٹھکانے لگانے کے بات بتائی۔

پولیس نے اس خوفناک واقعہ کو انجام دینے والے مقتول کی بیوی اور سوتیلے بھائی کو گرفتار کر کے ان کی نشان دہی پر بیت الخلا کے ٹینک میں چھپائی گئی لاش برآمد کر لی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ساگر علی (36) کے طور پر ہوئی ہے۔ پورے معاملے کی تفیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ساگر علی کپڑے کی فیری لگاکر اپنے خاندان کا گزارا کر رہا تھا۔ ساگر علی کا سوتیلا بھائی 25 سالہ سہیل، جو پانچ ماہ قبل سعودی عرب سے ہندوستان واپس آیا تھا۔ سہیل روڑکی کا رہائشی ہے۔ وہ اکثر ساگر علی کے گھر آیا جایا کرتا تھا، اسی دوران سہیل کی ساگر علی کی بیوی آسیہ کے ساتھ نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔ آسیہ اپنے دیور سہیل کو بہت پسند کرتی تھی اور آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہونے لگے۔ اس دوران سہیل نے ساگر علی کے گاؤں میں 100 گز زمین خریدی اور اپنی معشوقہ آسیہ کے کہنے پر گھر بنانا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Ganja Recovered in Raebareli رائے بریلی میں ایک کوئنٹل گانجا برآمد، تین گرفتار

واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے سی او صدر یتیندر سنگھ نے بتایا کہ پورقاضی تھانہ علاقہ کے منڈلا گاؤں میں 9 تاریخ کو ساگر علی کی گمشدگی درج کرائی گئی تھی واقعے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کی بیوی آسیہ اور اس کے عاشق سہیل نے ساگر علی کو قتل کیا۔ گھر میں گڑھا کھود کر لاش دفنائی۔ آسیہ اور سہیل کے درمیان جسمانی تعلقات تھے۔ جس کی وجہ سے ساگر علی ناراض تھا۔ دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کی نشان دہی پر گھر میں دبائی ہوئی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.