ETV Bharat / state

Man Beaten to Death by Bar Staff in Noida: نوئیڈا کے ریستوران میں ہاتھا پائی، ایک نوجوان ہلاک - نوجوان اور ریستوران کے عملے کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا

نوئیڈا سیکٹر 39 میں واقع گارڈن گیلیریا مال کے ’دی لوسٹ لیمن‘ ریستوران میں رات ایک نوجوان اور ریستوران کے عملے کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں ریستوران کے عملے نے نوجوان کو خوب مارا پیٹا۔ زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔ Man Beaten to Death by Bar Staff in Noida

Man beaten to death by bar staff in Noida
نوئیڈا کے ریستوران بار میں ہاتھا پائی، ایک نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 4:57 PM IST

نوئیڈا میں رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ شہر کے سیکٹر 39 تھانے میں واقع گارڈن گیلیریا مال کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ لڑائی پیسوں کے لین دین کو لے کر ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی حالت میں نوجوان کو پولیس نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال پولیس نے ریستوراں کے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مزید کارروائی جاری ہے۔ Man Beaten to Death by Bar Staff in Noida

گارڈن گیلیریا مال کے ’دی لوسٹ لیمن‘ ریستوران میں رات ایک نوجوان اور ریستوران کے عملے کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔ جس میں ریستوران کے عملے نے نوجوان کو خوب مارا پیٹا۔ نوجوان بری طرح زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا Man Beaten to Death by Bar Staff in Noida۔

نوجوان کی شناخت 30 سالہ برجیش کے طور پر کی گئی ہے جو چھپرا (بہار) کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ فی الحال، پولیس واقعے میں ملوث ریستوران کے 8 عملے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے ویڈیو فوٹیج کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

ویڈیو
نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے کہاکہ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ریستوران کی سی سی ٹی وی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ریستوراں کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ضروری قانونی کارروائی عمل میں ہے۔ دوسری جانب شہر کے لوگ اس واقعہ سے صدمے میں ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ مالز میں بار اور ریستوراں چل رہے ہیں۔ سیکورٹی کے لیے باؤنسر کی شکل میں غنڈے ہائر کیے ہوئے ہیں۔ یہ باؤنسر معمولی سی کہا سنی میں بھی صارفین کو پیٹنا شروع کر دیتے ہیں۔ رات برجیش کو پیٹ پیٹ کر مارنے کے بعد باؤنسر فرار ہوگئے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.