ETV Bharat / state

لکھنئو میں چھیڑ خانی کرنے والا شخص گرفتار

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں امریکی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوبر بائک ڈرائیور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

لکھنئو میں چھیڑ خانی کرنے والا شخص گرفتار
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 1:38 PM IST

پولیس کے مطابق تقریباً تین ماہ قبل امریکی لڑکی لکھنؤ آئی تھی اور یہاں وہ ایک این جی او میں پڑھاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کا آفس میٹروپولیٹن کی نیو حیدرآباد کالونی میں واقع ہے۔

مذکورہ لڑکی کے مطابق بدھ کے روز اس نے آفس جانے کے لیے اوبر موٹر سائیکل بک کرائی تھی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ جب وہ بائک پر سوار ہوکر کچھ دور آگے گئی تو وجے کمار نامی ڈرائیور نے فحش الفاظ کا استعمال شروع کر دیا۔

لڑکی کے مطابق مخالفت پر اس نے لڑکی کے ساتھ بدسلوکی شروع کی اور گومتی پل آنے سے پہلے اس کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کردی اور جب لڑکی نے احتجاج کیا تو ڈرائیور نے موٹر سائیکل کی رفتار تیز کردی۔لڑکی نے ڈرائیور سے کہا کہ اسے اپنے آفس میں جانا، لیکن ڈرائیور اسے سیدھے نشا ط گنج کی جانب لے جانے لگا۔ لڑکی کے شور مچانے پر اس نے موٹر سائیکل نیو حیدرآباد کی جانب موڑ دی

اطلاعات کے مطابق اس دوران لڑکی نے چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی۔ موٹر سائیکل ڈرائیور نے کچھ دور تک اس کا تعاقب کیا، لیکن اسے دفتر میں داخل ہوتا دیکھ وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس سلسلے میں معاملہ درج کرائے جانے کے بعد پولیس نے حضرت گنج علاقے سے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

Intro:Body:

Thursday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.