ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ یوگی کو دھمکی دینے والا شخص ممبئی سے گرفتار - ڈائل 112 کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی

ممبئی پولیس نے ممبئی کے چونا بھٹی علاقے سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی کو دھمکی دینے والا شخص ممبئی سے گرفتار

author img

By

Published : May 24, 2020, 8:00 AM IST

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ڈائل 112 کے وہاٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز میسیج بھیجنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم ممبئی پہنچی تھی۔

ملزم کی گرفتاری کے لئے ممبئی پولیس سے بھی مدد لی گئی تھی، جس کے بعد ممبئی پولیس نے اتوار کے روز ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں ڈائل 112 کے وہاٹس ایپ نمبر پر دھمکی ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کے بعد اس نمبر کو نگرانی میں لگایا گیا تھا جس سے نمبر کی لوکیشن ممبئی ملی تھی۔

لوکیشن ملنے کے بعد ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم ممبئی روانہ ہوئی تھی۔ تو وہیں ممبئی پولیس سے بھی مدد مانگی گئی تھی۔

وہیں مسٹر یوگی کو دھمکی دینے والے ملزم کو ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.