ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج ایودھیا - لکھنؤ شاہراہ پر دریا آباد اوور بریج کے نزدیک روڈ ویز بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی۔ اس حادثے میں تقریبا 24 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گورکھپور ڈپو کی بس کل گورکھپور سے 63 مسافروں کو لے کر سنولی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔
آج صبح تقریبا پانچ بجے ایودھیا ۔ لکھنؤ ہائی وے پر دریا آباد اووربریج کے نزدیک ڈرائیور کو جھپکی آنے سے بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 24 مسافر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حل نہیں نکلا تو زرعی قوانین پر پابندی عائد کردیں گے: سپریم کورٹ
واضح رہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دیگر مسافروں کو دوسری بس سے لکھنؤ کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔