ETV Bharat / state

Majlis At AMU اے ایم یو کے امام باڑے میں مجلس کا اہتمام - عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے امام باڑے بیت الصلواۃ میں گزشتہ چھہ دہائیوں سے مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ محرم کے آغاز سے تقریباً دو ماہ 8 دن تک مجالس کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، اس دوران دو ایام کو خاص اہمیت حاصل ہے ان میں ایک یوم عاشورہ اور دوسرا اربعین ہے جسے چہلم کا دن بھی کہا جاتا ہے۔

اے ایم یو کے امام باڑے میں مجلس کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 6:58 PM IST

اے ایم یو کے امام باڑے میں مجلس کا اہتمام

علی گڑھ: ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیت الصلواۃ میں پہلی محرم سے لیکر دس محرم تک شہدائے کربلا کی یاد میں انجمن تنظیم العزا کی جانب سے عشرہ مجالس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا حسین مرتضی کمیل آعظمی نے جہاں ذکر امام حسین کا کیا۔

وہیں دورِ حاضر کے مسائل کے تعلق سے بھی روشنی ڈالی اور مجلس پڑھی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ذکر کربلا ہماری شناخت ہے اور اس ذکر کے بغیر ہماری شناخت ختم ہو جائے گی اس لئے ہم اسے بھلا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذکر اجر رسالت کو ادا کرنے یعنی قرآنی آیت پر عمل کرنے کا معاملہ ہے، اس لئے اس میں اجتماعیت نہ ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑھتا یہ ہر انسان کا ایک انفرادی عمل ہے جو کبھی اجتماعی طور پر انجام دیا جاتا ہے تو کبھی انفرادی طورپر آج جگہ جگہ مجالس ہورہی ہیں اور لوگ ذکر امام حسین میں سبھی شریک ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور ملک کے مختلف چینل بھی براہِ راست مجلس نشر کررہے ہیں ایسے میں عقیدت مندوں کو خاصی سہولتیں مل رہی ہیں۔ غلام رضا نے بتایا شہادت امام حسین تمام انسانیت کے لئے پیغام دیتی ہے کہ ہمنے جو قربانی دی ہے وہ انسانیت کے لئے دی ہے۔ اس لئے ہماری سیرت کو اختیار کریں۔یہ دیکھے کہ ہم نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو قربان کیا تاکہ اسلام باقی رہے۔ حضرت امام حسینؓ نے جو قربانی دی اسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے اور اس کے پیام کو ساری دنیا میں پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سچائی پر چلنے والی قوم ہے۔

انجمن تنظیم العزاء کے سیکریٹری سید نادر عباس نقوی نے کہا کہ اے ایم یو کے امام باڑے بیت الصلواۃ میں چاند رات سے مجلس کا اہتمام جاری اور یہ مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے گذشتہ 60 برس سے بھی زیادہ عرصہ سے کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Moharram In Meerut میرٹھ میں مجالس اور تاریخی جلوس کا اہتمام

انھوں نے بتایا کہ ہم شام 4:30 بجے مجلس شروع کرتے ہیں جو 6:00 تک ختم ہوجاتی ہے یہ معمول اے ایم یو کے امام باڑے بیت الصلواۃ میں کئی دہائیوں سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ، طلباء سمیت مقامی لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.