ETV Bharat / state

Muharram 2022: ماہ محرم کے موقع پر ملک بھر میں مجلس کا انعقاد - Muharram 2022

ماہ محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس، ماتم اور جلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس دوران بدھ کے روز مولانا سید رضوان رضوی نے مرادآباد میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر قرآن شریف کو سمجھنا ہے تو آپ کو سب سے پہلے اہل بیت کو سمجھنا ہوگا۔ Majlis Organized Across the Country on Occasion of Muharram

ماہ محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں مجلس کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:17 PM IST

مرادآباد: ماہ محرم الحرام کا چاند نمودار ہوتے ہی ملک بھر میں حضرت امام حسین کی یاد میں مجلس، ماتم اور جلوس کا سلسلہ ہوجاتا ہے۔ اسی حوالے سے مرادآباد کی متعدد امام بارگاہوں اور عزا خانوں میں مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ Majlis Organized Across the Country on Occasion of Muharram

ویڈیو

اس موقع پر آج مولانا سید رضوان رضوی نے مرادآباد میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر قرآن شریف کو سمجھنا ہے تو آپ کو سب سے پہلے اہل بیت کو سمجھنا ہوگا۔ پروردگار کے دین کو بچانے اور قائم رکھنے کے لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے بہترین ساتھیوں کے ساتھ مل کر کربلا میں شہادت دی تھی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ 'حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں انسانیت کی سب سے بڑی مثال پیش کی تھی جس پر کسی شاعر نے خوب کہا ہے ' قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد' دراصل کربلا کی جنگ میں حضرت امام حسین کی شہادت ہر مذہب کے لوگوں کے لیے مثال ہے۔ یہ جنگ بتاتی ہے کہ ظلم کے آگے کبھی نہیں جھکنا چاہیے، چاہے اس کے لیے سر ہی کیوں نہ کٹانا پڑھے لیکن سچائی کے لیے بڑے سے بڑے ظالم بادشاہ کے سامنے بھی کھڑا ہو جانا چاہیے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.