ڈپٹی سپرنٹندنٹ آف پولیس اودھ سنگھ نے بتایا کہ گجرات سے مہاجر مزدوروں کے ایک گروپ کو لے کر ایک ٹرک جھارکھنڈ جارہا تھا۔
پنواڑی قصبے کے بائی پاس کے نزدیک تیز رفتار ٹرک اچانک بے قابو ہوکر سڑک سے اترکر نیچے کھائی میں گر گیا۔ صبح کی سیر پر نکلے لوگوں نے فورا اس کی پولیس کو اطلاع دی اور ٹرک میں پھنسے مزدوروں کو باہر نکالا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر ملنےکے بعد پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں نے سبھی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ دیگر مزدوروں کو کلپہاڑ کے جن تنتر انٹر کالج میں بنائے گئے شیلٹر ہوم میں پہنچایا گیا ہے۔