ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور کے نجیب آباد علاقے میں گزشتہ شام دو لگزری گاڑی میں مہاراج گنج کے رکن اسمبلی امن مڑی ترپاٹھی سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ چھہ افراد جن کے نام مایا شنکر، رتیش یادو، سنجے کمار، اوم پرکاش یادو، امیش چوبے اور منیش کمار ہے۔
ان کے خلاف 177/20،268 / 269/188 سیکشن 03 ایپیڈیمک ایکٹ 1887 اور سیکشن 51 بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ سب بغیر کسی پاس کے گھوم رہے تھے۔ ان تمام افراد کے پاس اتر پردیش سطح کا کوئی بھی انتظامیہ علامت و پاس نہیں تھا۔ ان سبھی کو قرنطینہ کیا جائے گا۔