لکھنؤ کے چوک کالی مندر کے مہنت اور ٹرسٹی اوم بھارتی کو ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا الزام میں پیر کی شب حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثر نوجوان نے لکھنؤ کے چوک تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی، اس معاملے میں مہنت اوم بھارتی کے خلاف دفعہ 354 377 اور 511 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ درج ہونے کے بعد مہنت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مہنت اوم بھارتی پر غیر فطری تعلقات قائم کرنے کا الزام ایک فوٹوگرافر نے لگایا ہے۔Mahant arrested for Misdemeanor
چوک تھانہ کے انچارج پرشانت مشرا کے مطابق نوجوان شام کو تحریر دے کر الزام عائد کیا تھا کہ بڑی کالی مندر کے مہنت اوم بھارتی نے اس کے ساتھ بدفعلی کی تھی۔ متاثرہ فوٹوگرافی کا کام کر رہا ہے اور مندر کے احاطے میں اس کی ایک دکان بھی ہے۔ مہنت اکثر اسے اپنے کمرے میں ہاتھ پیر دبانے کے لیے بلاتے تھے، ایسا کرنے سے منع کرنے پر دکان خالی کرانے کی بھی دھمکی دیتے تھے۔ تھانہ انچارج کے مطابق وہ غلط طریقے سے چھوتے تھے 8 تاریخ کی رات کو مندر کی آرتی کے بعد مہنت نے اسے زبردستی اپنے کمرے میں روک لیا تھا۔
پرشانت مشرا آگے بتاتے ہیں کہ متاثر نے کچھ غلط ہونے کی خوف سے اس نے موبائل کی آڈیو ریکارڈنگ چھپا کر چالو کر دی تھی اس کے بعد مہنت اوم بھارتی نوجوان کے ساتھ غلط حرکتیں کرنے لگا اور غیر فطری تعلقات بنانے کی کوشش کی۔ دونوں کی بات چیت ریکارڈ ہوگی۔ اس معاملے میں متاثر کی تحریر پر چوک کالی مندر مہنت کے خلاف کیس درج کیا گیا اور مہنت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Man Held For Vandalising Temple: مظفرنگر کی مندر میں توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک شخص گرفتار