ETV Bharat / state

UP Gov Notice to Madrasas اہل مدارس کو سرکاری نوٹس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: جمعیت علماء مظفر نگر - اھل مدارس کو سرکاری نوٹس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں

جمعیت علماء مظفر نگر نے اہل مدارس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سرکاری نوٹس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جمعیت علماء ہمیشہ کی طرح قولاً و فعلاً ان کے ساتھ ہے۔ Madrasahs need not be afraid of official notice: Jamiat Ulema Muzaffarnagar

اھل مدارس کو سرکاری نوٹس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: جمعیت علماء مظفر نگر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 1:36 PM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر مدرسہ چراغیہ امباوہار میں جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے تحصیلی وشھری یونٹس کے صدور ونظماء حضرات کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے فرمائی اور نظامت کے فرائض مولانا محمد احمد کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر نے انجام دیے۔ جب کہ تلاوت کلام اللہ قاری مبین اور نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مفتی محمد دانش قاسمی، نائب کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر نے پیش کی۔ میٹنگ میں چند ایجنڈوں پر گفتگو ہوئی۔ جن میں کہا گیا کہ سرکار کی جانب سے اھل مدارس کو جو نوٹس دیے جارہے ہیں۔ اس پر غور و فکر کیا گیا۔ مولانا مکرم علی قاسمی نے اھل مدارس کو قانونی ایکٹ سے روشناس کرایا اور سمجھایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ جمعیۃ علماء آپ کے ساتھ ہر مشکل میں ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Muzaffarnagar Madarsas مظفرنگر میں غیر تسلیم شدہ مدارس کو محکمہ تعلیم کا نوٹس

آپ کو بتا دیں کہ مظفر نگر کے کُچھ غیر تسلیم شدہ مدارس کو محکمۂ تعلیم کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس ملنے کے بعد مدرسوں کے آپریٹرز میں ہلچل پیدا ہوئے گئی ہے۔ جمیعت علمائے ہند نے بھی صاف طور سے کہہ دیا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، جمعیت علماء ضلع مظفر نگر کی اس میٹنگ میں اصلاح معاشرے پر گفتگو ہوتے ہوئے تمام شھری وتحصیلی صدور ونظماء حضرات کو یہ ھدایت کی گئی کہ 01 نومبر 2023 سے جنوری کے اخیر تک 15 پروگرام اصلاح معاشرے کے اپنے یہاں کرائیں۔ اس طور پر کہ 12 پروگرام سابقہ روایات کے مطابق اور 3 خصوصی پروگرام مستورات اور اسکول وکالج کی طالبات کے پردہ کے ساتھ کرائے جائیں۔ مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء مظفر نگر نے فرمایا۔ جیسا کہ اصلاح معاشرہ کے دو مراحل بحسن و خوبی پروگراموں کو انجام دیا گیا۔ اسی طرح اب بھی انشاء اللہ پروگراموں کو بحسن وخوبی انجام دیا جائے گا۔

مولانا مدثر نے فرمایا کہ ہماری مستورات میں دینی ماحول کو پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔ حافظ شیر دین نے فرمایا کہ ہفتہ میں ایک پروگرام طے کرلیا جاۓ۔ اتوار کے دن اور اس میں محلے کی تمام مستورات وطالبات کو اکٹھا کر لیا جاۓ اور اس میں کسی عالم کا بیان ہوجاۓ اور ووٹ بیداری سے متعلق بھی لوگوں کو روشناس کرایا جاۓ کہ ووٹ ہمارے لیے کتنی اہم چیز ہے۔ اس کی اہمیت کو بتایا جاۓ۔ اخیر میں مولانا مدثر کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ شرکاء میں حاجی عزیز الرحمٰن رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء مظفر نگر، مولانا رضوان، مفتی بدر اختر، مولانا مونس، قاری سلیم مہربان، مولانا عمران، حافظ شارب، حافظ عامر، مولانا عبد الخالق قاسمی، مولانا عبد اللہ سانجھک، مولانا ضیاء الحق، قاری فرقان، مولانا عبد الصمد، مولانا مظفر اور دیگر حضرات موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.