ETV Bharat / state

Payam e Insaniyat Forum Lucknow پیام انسانیت فورم اراکین نے اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور پھل تقسیم کیے

ندوۃ العلماء کے طلبا کے ساتھ ساتھ دیگر مدارس کے طلبا نے کنگ جارج میڈیکل کالج اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور پھل تقسیم کیے۔ Madrasah Students Distributed Fruits in the Hospital

Payam e Insaniyat Forum Lucknow
Payam e Insaniyat Forum Lucknow
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 2:11 PM IST

Updated : Jan 3, 2023, 2:30 PM IST

لکھنؤ: آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے ہمراہ خلیق احمد کی سرپرستی میں کنگ جارج میڈیکل کالج کے شعبۂ رسپیرٹری کے مریضوں میں پھل تقسیم کرکے مریضوں کی عیادت کی گئی۔ اس موقع پر ندوۃ العلماء کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ ساتھ ہی مدرسہ کے چھوٹے بچوں کو بھی اس پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جس کا مقصد بچوں میں ہمدردی و تعاون کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سوریہ کانت صدر شعبہ رسپیرٹری نے کہا کہ بچے ملک کے مستقبل ہیں موجودہ دور جب سوشل میڈیا کے خرافات سے بھرا پڑا ہے. ایسے دور میں بچوں کو اس نوعیت کا تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبا ہسپتالوں میں آکر خیر خواہی کی نیت سے پھل تقسیم کررہے ہیں۔ ان کا پیغام ہے کہ ملک کا مستقبل روشن وتابناک ہو۔ Madrasah Students Visited the Patients in the Hospital and Distributed Fruits

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر پیام انسانیت فورم کے اہم ذمہ دار مفتی ابوالقاسم ندوی نے کہا کہ اسلام کا بہت واضح پیغام ہے کہ ایک کو بچانا پورے انسانیت کو بچانا ہے ہماری یہ چھوٹی کوشش کسی کے کام آجائے اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا پیام انسانیت فورم ملک کے الگ الگ علاقوں میں فلاحی کام انجام دیتی ہے۔ جیسے جیل میں قیدیوں کو ضرورت کے سامان تقسیم کرنا۔ سردیوں میں ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کرنا۔ پیڑ پودے لگانا، اسپتالوں میں مریضوں کی مدد کرنا اور خون عطیہ کرنا Blood Donation Camp in Lucknow جیسے اہم کام ہیں جو پیام انسانیت فورم ملک کی مختلف ریاستوں میں بخیر وخوبی اور خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہے۔ Madrasah Students Visited the Patients in the Hospital

Last Updated : Jan 3, 2023, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.