اُتر پردیش حکومت کی جانب سے غیر الحاق مدارس کی سروے کو لیکر جاری ایڈوائزری کے بعد اب ضلع انتظامیہ نے مدارس کے سروے کے لیے اگلی کارروائی شروع کردی ہے۔ Madrasa Survey Fears Among Administrators
اسی سلسلے میں میرٹھ ضلع انتظامیہ کی جانب ایک ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس ڈی ایم کے علاوہ ضلع اقلیتی افسر اور ضلع بیسک شکشا ادھیکاری کو شامل کیا گیا ہے، جو یوپی کے تمام مدارس کی جانچ کرکے 10 اکتوبر تک ڈی ایم کو اپنی رپورٹ سونپیں گے۔ Madrasa Survey Fears Among Administrators
مزید پڑھیں:
یوگی حکومت کے اس فیصلے سے غیر الحاق مدارس کے منتظمین میں خوف کا ماحول ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے مدرسہ منتظمین سے مدارس کی جانچ میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدرسہ منتظمین کو اس سروے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اس میں مددر کرکے مدارس کی تعلیمی معیار کو اونچا کرنے کی ضرورت ہے۔