ETV Bharat / state

Madrasa Students Celebrated چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر مدارس کے بچوں میں جشن کا ماحول

لکھنو کے عیش باغ علاقے میں واقع اسلامک سینٹر آف انڈیا اور دارالعلوم فرنگی محل میں زیر تعلیم طلبہ نے شاہی امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی اقتداء میں گذشتہ روز خصوصی نماز ادا کی تھی۔ آج چندریان 3 کے سافٹ لینڈنگ کو طلبا و طالبات نے ایک ساتھ دیکھا اور اس کے چاند پر سافٹ لینڈنگ کے بعد مٹھائیاں تقسیم کر جشن منایا۔

چند ریان 3 کی لینڈنگ کے  بعد مدارس کے بچوں میں جشن کا ماحول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 11:23 AM IST

چند ریان 3 کی لینڈنگ کے بعد مدارس کے بچوں میں جشن کا ماحول

لکھنو: چندریان تھری کے چاند پر سافٹ لینڈنگ کے بعد ایک طرف جہاں پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے سبھی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ہر جگہ جشن کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

وہیں اقلیتی امور کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے لکھنو کے چوک علاقے میں واقع مدرسہ جامعہ عربیہ مخزن العلوم میں طلبا کے ساتھ چاند پر چندریان 3 کے سافٹ لینڈنگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے گذشتہ روز ہی اتر پردیش کے سبھی مدارس کے مکتوب لکھ کر حکم دیا تھا کہ طلبا کو چندریان 3 لینڈنگ دکھائی جائے جس سے طلبا کے مابین سائنس کے تئیں دلچسپی بڑھے گی۔

اس موقع پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ تیسرے چندریان کی لینڈنگ صحیح طور سے ہوئی ہے گزشتہ روز ہم نے مدرسے کے طلبا کے ساتھ خصوصی نماز ادا کی تھی. دعا کی تھی کہ چندریان تھری کی چاند پر سافٹ لینڈنگ درست طریقے سے ہو. ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress congratulated ISRO scientists کانگریس نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے طلبہ نے آج پوری دلچسپی کے ساتھ چندریان 3کے سافٹ لینڈنگ کا نظارہ کیا. لینڈنگ کے بعد سبھی نے مٹھائیاں تقسیم کر کے جشن منایا۔ یہ پل نہ صرف ہم لوگوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے قابل فخر ہے. ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ملک ترقی، خوشحالی اور آپسی بھائی چارہ کے راستے پہ گامزن رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.