ETV Bharat / state

Madrasa Razed Down: نماز کی ادائیگی کو لیکر امروہہ انتظامیہ نے مدرسہ کو منہدم کردیا، اسدالدین اویسی کا ٹوئٹ - نماز ملک مخالف سرگرمی نہیں

مدرسے میں نماز کی ادائیگی کے تعلق سے غیر مسلموں کی شکایت پر اترپردیش ضلع انتظامیہ امروہہ کے جیبرا گاؤں میں ایک مدرسہ کو مہندم کردیا۔ Madrasa Razed Down by Uttar Pradesh Administration

Madrasa razed in Amroha after complaints from 'non-Muslims
نماز پڑھنے کی شکایت پر ضلع انتظامیہ نے مدرسے کو ہی منہدم کردیا!
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 1:38 PM IST

Updated : Jul 27, 2022, 2:57 PM IST

امروہہ: گذشتہ دنوں اتر پردیش کی انتظامیہ نے امروہہ کے جیبرا گاؤں میں ایک مدرسہ کو غیر مسلموں کی شکایت کے بعد منہدم کردیا۔ مقامی غیر مسلموں نے مدرسہ میں لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھنے کی شکایت کی تھی جس پر ضلع انتظامیہ نے مدرسہ کی عمارت کو ہی منہدم کردیا ہے۔ Madrasa Razed Down by Uttar Pradesh Administration مدرسے کی انہدامی کارروائی کی خبر کو مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے شیئر کیا ہے۔

انہدامی کارروائی کے تعلق سے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدرسہ سات ماہ قبل سوسائٹی کی زمین پر تعمیر کیا گیا تھا تاہم مدرسہ کے منیجر اشتیاق احمد نے انتظامیہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ ان کے دادا کی زمین پر تعمیر کیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایاکہ ’’علاقے کی غیر مسلم آبادی مدرسہ میں لاؤڈ اسپیکر پر نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے اس معاملے کو ضلع انتظامیہ کے پاس لے گئی، جس پر ضلع انتظامیہ نے مدرسہ کے حکام کو وہاں نماز نہ پڑھنے کی ہدایت دی۔ تاہم انتباہ کے باوجود وہ وہاں نماز کی ادائیگی جاری رہی، جس کے بعد حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسہ کو ہی منہدم کردیا۔

ویڈیو

حکام کا کہنا ہے شکایت کے بعد انہوں نے مدرسہ کے تعلق سے تحقیقات شروع کی جہاں انہیں کو پتہ چلا کہ' مدرسہ کا ڈھانچہ سرکاری زمین پر بنایا گیا تھا۔ ایس ڈی ایم سدھیر کمار نے کہاکہ "مدرسہ بغیر اجازت کے بنایا گیا تھا۔ یہاں صرف مویشی پالنے کی اجازت تھی، لیکن وہاں نماز کی ادائیگی ہونے لگی۔ جب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے معاملے میں تحقیقات کی کو پتہ چلا کہ یہ ڈھانچہ گرام سبھا کی زمین پر بنایا گیا تھا۔ ہم نے اسے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر مسمار کر دیا ہے۔' SDM Sudhir Kumar said "Madrasa was Built Without Permission

ہفتہ کو یعنی 16 جولائی کو پولیس کی بھاری نفری اور حسن پور سب ڈویژن مجسٹریٹ سدھیر کمار کی موجودگی میں تین بلڈوزر لائے گئے اور ڈھانچے کو منہدم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ نماز کوئی غیر قانونی یا ہندو مخالف سرگرمی نہیں ہے، بلکہ نماز مذہب اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2022, 2:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.