ETV Bharat / state

مدرسہ دارالعلوم رفیقیہ مظفرنگر میں طلبہ کیلئے اعزازی تقریب - مظفر نگر کے گاؤں شیرپور

ضلع مظفر نگر کے گاؤں شیرپور میں واقع دارالعلوم رفیقیہ مدرسہ میں امتحان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقعے پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ Madrasa Students Felicitated in Muzaffarnagar

مدرسے کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 2:25 PM IST

مدرسے کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں شیرپور میں واقع دارالعلوم رفیقیہ مدرسہ میں امتحانات میں شاندار کارنامہ انجام دینے والے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقعے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت علمائے ہند کے ذمہ دار حاجی عزیز الرحمن اور قاری حذیفہ مہمان خصوصی تھے اور سماجی کارکن حقیقت ملک نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں مدرسہ کے مہتمم، مولانا ناظم قاسمی نے صدارت اور قاری نعیم نے نظامت کے فرائض کو انجام دیے۔ مہمان خصوصی کے دست مبارک سے مدرسہ میں اول، دوم اور سوم آنے والے تمام کلاسوں کے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jamiat Ulema Hind مظفّر نگر میں جمیعت علماء ہند کی تعلیمی بیداری کانفرنس

حاجی عزیز الرحمن نے کہا کہ بچوں کے والدین اپنے بچوں پر دھیان دیں جب مدرسوں میں بچے آئیں گے تو وہ سبھی کے حقوق کو سمجھیں گے اور ادب و احترام سیکھیں گے۔ اس سے معاشرے میں ایک اچھا میسج جائے گا۔ بچوں میں ادب سب سے زیادہ اہم ہیں۔ کیونکہ علم کے ساتھ ساتھ ادب و احترام بھی ہونا ضروری ہے۔ اس دوران مدرسہ کے مہتمم قاری نعیم نے کہا کہ اس پروگرام کو کرانے کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور تعلیم پر زور دینا ہے۔ بچوں کو دینی وید دنیاوی تعلیم دینے کے معاملے میں بچوں کے والدین غور و فکر کریں جس سے کہ بچے پڑھ لکھ کر ایک کامیاب انسان بن سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.