ETV Bharat / state

UP Madrasas Board اتر پردیش میں اقلیتی مدارس کو سرکاری احکامات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

ریاستی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود، مسلم وقف اور محکمہ حج دھرم پال سنگھ نے مدراس کی تعلیم کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں اپنے دفتر میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ممبروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ highly level meeting with madrasas board

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 2:32 PM IST

UP Madrasas Board
UP Madrasas Board

لکھنؤ: ریاستی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود، مسلم وقف اور محکمہ حج دھرم پال سنگھ نے کہا کہ مدراس کے طلباء کے مفادات کو سب سے اہم ہونا چاہیے اور اس کے پیش نظر تمام ضروری کاموں کو بروقت عمل میں لانا چاہئے۔ قواعد کے مطابق ٹائم ٹیبل فکسنگ، چھٹی، امتحان کے عمل وغیرہ کے مطابق بورڈ کے ذریعہ تمام کام انجام دیے جائیں۔ خصوصی خیال رکھا جائے کہ بنیادی تعلیم کے قواعد کی بنیاد پر مدرسہ تعلیمی بورڈ UP Madrasas Board کے ذریعہ کام کیا جائے۔ اقلیتی بہبود کے وزیر نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد اقلیتی طلباء کو ہر سطح پر اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرانا ہے اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موثر قیادت میں، اس مقصد کے حصول کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ Madrasa Board should Complete the Work of Minority Students on time

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے میٹنگ میں کہا کہ اقلیتی طلباء تعلیم کے شعبے میں برتری کی طرف گامزن ہیں اور یہی ریاستی حکومت کا مقصد ہے۔ مطالعہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام دیا جانا چاہیے، تاکہ ان کے ساتھ ساتھ دوسرے بچوں کے حوصلے بھی بلند ہو جائیں۔ ریاستی حکومت پرعزم ہے کہ اقلیتی طلباء کو روایتی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم سے بھی روشناس کیا جائے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کے ذریعہ طلباء کی تعلیم کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔ تاکہ انہیں مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ ملاقات میں مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاویداور اقلیتی بہبود کے محکمہ کے ا یڈیشنل چیف سکریٹری مونیکا ایس گرگ موجود رہیں۔

دوسری جانب ایج ایف ایس ٹکنالوجی کے ایک وفد نے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود سے ملاقات کی اور طلباء کو مہارت کی ٹریننگ اور روزگار کی تعلیم سے مربوط کرنے کے لیے پرزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح یہ ٹیکنالوجی ملک کی دیگر ریاستوں میں خدمات انجام دے رہی ہے اور تعلیم کے میدان میں مسلسل کام کررہی ہے۔ پریزنٹیشن دیکھنے کے بعد، وزیر موصوف نے کمپنی کے ذریعہ کیے جانے والے کام کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ اس منصوبے پر پوری طرح غور کیا جائے گا۔ اس دوران بورڈ کے ممبران قمر علی، اسد حسین، ڈاکٹر عمران احمد اور تنویر رضوی کے علاوہ، ڈائریکٹر اقلیتی بہبود جے رِبھا اور مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار جگموہن سنگھ بھی موجود رہے۔

Madrasa Board in up to have time table

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.