لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ UP Madarsa Board لکھنؤ نے اقلیتی کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ اور اقلیتی وزیر مملکت دانش کی موجودگی میں 2020 میں کامیاب طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ نمایاں کامیاب 40 طلبا و طالبات کو ایک لاکھ روپے، ٹیبلٹ اور میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئی، جب کہ 9 طلبا و طالبات کو 51 ہزار روپے، ٹیبلٹ اور میڈل سے نوازا گیا۔
کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ نے مدرسہ ایجوکیشن لرننگ ایپلیکیشن کا افتتاح کیا UP Madarsa Board Launched Digital AAP، جس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مدرسہ کے طلبا و طالبات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تعلیم حاصل کرنے کے مستند اور بہتر مواد موجود ہیں۔ اقلیتی کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ جس طریقے سے مدارس کے تعلیم اور نظام تعلیم پر کام کر رہا ہے لائق مبارکباد ہے۔ بی جے پی حکومت اردو عربی فارسی اور دینی تعلیم کے مخالف نہیں ہے ہم اس کے ساتھ دنیاوی تعلیم پر بھی زور دیتے ہیں تاکہ وزیر اعظم کا خواب ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر پورا ہوسکے۔'
انہوں نے کہاکہ وقف املاک پر ناجائز قبضہ ہیں اس کو خالی کرا کر اقلیتی طلباء کے لیے آئی اے ایس کوچنگ سینٹر قائم کیے جائیں گے، جس کے ذریعے طلبا ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے جس طریقے سے کہاکہ اب ریاضی سماجی علوم اور سائنس کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا یہ قدم لائق تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب مزدور کا بچہ بھی استاذ بنے گا اسی فارمولا پر کام کرتے ہوئے ہم مدرسہ میں ہر سہولت دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔'
اقلیتی وزیر مملکت دانش آزاد نے کہاکہ جس طریقے سے مدرسہ کی تعلیم پر طرح طرح کے سوالات قائم کیے جاتے تھے اور شکوک و شبہات کے نظریے سے دیکھا جاتا تھا لیکن ان کامیاب طلبا و طالبات نے ان تمام سوالوں کا جواب دے دیا ہے اور اپنی محنت اور جدوجہد سے کامیابی حاصل کی ہے اس کے لیے ان کو اعزاز اور انعام سے نوازا جارہا ہے، ان کی محنت اور جدوجہد سے نہ صرف سماج کا کا نام روشن ہوا ہے بلکہ اقلیتی محکمہ کو بھی فخر حاصل ہوا ہے'۔
انہوں نے کہاکہ' وزیر اعلیٰ کہ دوسری مدت کار کے 100 دن مکمل ہونے والے ہیں اس دوران انہوں نے کچھ خاص کام کرنے کے لیے عزم کیا تھا جس میں مدرسہ ایجوکیشنل لرننگ ایپ بھی تھا آج 99 دن ہیں مکمل ہوئے ہیں لیکن یہ ایپ پہلے ہی تیار ہوگیا ہے، لیکن آج باقاعدہ منظر عام پرآگیا ہے اس کے لیے ہم اقلیتی محکمہ کے سبھی افسران اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یوگی حکومت جس طریقے سے مشن کے تحت کام کر رہی ہے سبھی کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے 6 ماہ میں مدارس کے نصاب میں ملک کے لیے عظیم قربانی دینے والی ہستیوں کو بھی پڑھایا جائے گا۔'
اس موقع پر کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ، وزیر مملکت دانش آزاد انصاری، مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید، مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار جگ موہن سنگھ اقلیتی محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری آر پی سنگھ سمیت متعدد افسران موجود رہے۔
مزید پڑھیں: