ETV Bharat / state

Madaris Islamia Meeting In Saharanpur: 'مدارسِ اسلامیہ ملت اسلامیہ کی تعمیر وحفاظت کے اہم ادارے ہیں' - ملت اسلامیہ کی تعمیر وحفاظت

مدارس اسلامیہ Madaris Islamia Meeting کے یک روزہ اجلاس میں مفتی ابوالقاسم نعمانی اور مولانا سید ارشد مدنی نے مدارسِ اسلامیہ Madaris Islamia کو مزید فعال وسرگرم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Madaris Islamia Meeting In Saharanpur: 'مدارسِ اسلامیہ ملت اسلامیہ کی تعمیر وحفاظت کے اہم ادارے ہیں'

author img

By

Published : Dec 20, 2021, 10:31 PM IST

اس موقع پر صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی Maulana Syed Arshad Madani نے اپنے خطاب کہا کہ مدارس اسلامیہ Madaris Islamia کا ماضی بہت تاب ناک رہا ہے، ان مدارس کا ملک کی آزادی اور ملت اسلامیہ کی بقاء و استحکام میں بڑا کردار رہا ہے، درحقیقت مدارس اسلامیہ ملک وملت کے بڑے محسن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام، مسلمانوں اور مدارس اسلامیہ Madaris Islamia کے حوالہ سے حالات بڑے صبر آزما اور ہمت شکن ہیں، ہمیں ایسے طریقہ کار کو اختیار کرنا ہوگا، جس سے ملک و ملت کے لیے اچھے افراد اور دینی دعوت و خدمت کے لیے باصلاحیت علماء آئیں۔

اپنے صدارتی خطاب میں مہتمم دارالعلوم دیوبند و صدر کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی Maulana Mufti Abul Qasim Nomani نے کہاکہ 'مدارسِ اسلامیہ ملت اسلامیہ کی تعمیر وحفاظت کے اہم ادارے ہیں، جو اسلامی علوم وفنون کی تعلیم واشاعت اور دینی تربیت کے ساتھ ملک کے لیے پُرامن شہری اور ملت کے لیے رجال کار تیار کرتے ہیں، مدارس اسلامیہ Madaris Islamia کے ذمہ داران پوری ایمانداری کے ساتھ ملک وملت کی خدمت وتعمیر میں مصروف رہیں۔'

انہوں نے ارکان اور صوبائی صدور رابطہ مدارس کو متوجہ کیا کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ایسے میں مدارسِ اسلامیہ کو فعال وسرگرم بنانے کی ضرورت ہے۔

مولانا شوکت علی قاسمی، ناظم عمومی رابطہ مدارس و استاذحدیث دارالعلوم نے رابطہ کی گذشتہ مجلس عاملہ کی کارروائی پڑھی اور مرکزی رابطہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں مختلف صوبوں کی کارکردگی کاجائزہ بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس میں مدارس اسلامیہ میں تعلیم وتربیت بہتر بنانے، اساتذہ کی تدریسی تربیت، اندرونی نظام میں سدھار اور مدارس کو ملک وملت کے لیے مزید نافع بنانے کے سلسلہ میں اہم تجاویز منظور کی گئیں۔

حکومت کی جدید قومی تعلیمی پالیسی National Education Policy پر غور وخوض کیا گیا اور مدارس اسلامیہ پر پالیسی کے دور رس اثرات کے جائزے کے لیے ایک 5 نفری کمیٹی بھی بنائی گئی، جس کے کنوینر ناظم عمومی رابطہ طے پائے۔

یہ بھی پڑھیں: رابطہ مدارس اسلامیہ تنظیم کے مشرقی زون کے نئے صدر کا انتخاب

نظامت کے فرائض ناظم عمومی رابطہ مولانا شوکت علی قاسمی بستوی نے انجام دئے۔ دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں حالیہ سالوں میں وفات پانے والے حضرات علماءکرام و دانشوران ملت کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور تجویز تعزیت بھی منظور کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.