لکھنوی چکن کی کپڑے کی دھوم ایک وقت میں پورے بھارت میں ہوا کرتی تھی، لیکن بدلتے دور اور فیشن کے ساتھ اس کی ڈیمانڈ میں بھی کمی آنے لگی۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'شاید لکھنوی چکن کے دِن لَد گئے کیوں کہ نئی نسل اب اس طرف متوجہ نہیں ہورہی اور پرانے لوگ اسے پہن کر یا تو تھک چکے ہیں یا پھر انہیں بھی کچھ نیا چاہیے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس کی ایک وجہ مشین سے بنے کپڑے ہیں مختلف ڈیزائن کے ہونے کی وجہ سے کم عمر کے لڑکوں کو وہی زیادہ پسند آتے ہے۔ کیوں کہ اس میں چمک کے ساتھ دمک بھی ہوتی ہے'۔