لکھنو: کمپارٹمنٹ امتحانات لیے تقریبا 391 طلبہ و طالبات نے درخواست دی ہے۔ اس کے لیے اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے تین مراکز بنائے ہیں جو بنارس، لکھنؤ اور بجنور ہیں۔ مدرسہ تعلیمی بورڈ کی رجسٹرار پرینکا اوستھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی طالب علم کا سال خراب نہ ہو اور یہی وجہ ہے کہ کمپارٹمنٹ امتحان منعقد کرانے جا رہے ہیں۔ یہ امتحان 31 اکتوبر کو منعقد ہوگا جو دو نشستوں میں ہوگا جن طلبہ و طالبات نے ایک سبجیکٹ کے لیے درخواست دی ہے، وہ پہلی نشست میں امتحان دیں گے اور جن طلبہ و طالبات نے دو سبجیکٹ کے لیے درخواست دی ہے، وہ دونوں نشست میں امتحان مکمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: AMU Vice Chancellor Panel وائس چانسلر تقرری معاملے میں اے ایم یو طلباء نے مٹھائی تقسیم کرکے جشن منایا
انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ سمیت سبھی کاغذی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے اور امتحانی مراکز میں بھی تمام تر سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں۔ کسی بھی طالب علم کو کوئی پریشانی نہ آئے، اس کے لیے امتحانی مراکز پر تعینات ہونے والے اساتذہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ہر ممکن سہولت مہیا کرائیں۔