حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ادارہ تنظیم المکاتب کے یوم تاسیس کے موقع پر دو روزہ جشن کا آغاز لکھنؤ کے گولہ گنج واقع تنظیم المکاتب ہال میں منعقد ہوا، جس کا آغاز قاری معین الدین نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ پروگرام میں عزت مآب جسٹس شبیہ الحسین (ریٹائرڈ جسٹس، الہ آباد ہائی کورٹ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
لکھنؤ:ادارہ تنظیم المکاتب کے یوم تاسیس پر دو روزہ جشن کا آغاز
ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع ادارہ تنظیم المکاتب کے یوم تاسیس کے موقع پرمعروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا کہ "ایک عالم اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک کہ اسے موجودہ معلومات نہ ہو لہذا دینی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم مرد اور عورت کے لیے ضروری ہے۔"
ادارہ تنظیم المکاتب کے یوم تاسیس پر دو روزہ جشن کا آغاز