ETV Bharat / state

'دوبارہ لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر ہوگا' - کیا اترپردیش میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا

لکھنؤ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے مد نظر حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اب دکانداروں کو کو ڈر ستا آرہا کہ کہیں دوبارہ سے اترپردیش حکومت لاک ڈاؤن نافذ نہ کر دے۔

'دوبارہ لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر ہوگا'
'دوبارہ لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر ہوگا'
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 11:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ اتر پردیش میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہو سکتا ہے۔ جس سے دکانداروں نے کاروبار کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کاروباری محمد سرکار نے کہا کہ اگر دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوتا ہے تو بہت زیادہ نقصان ہوگا کیونکہ گزشتہ سال بھی نقصان ہو چکا ہے۔ بہتر ہے کہ ابھی سے احتیاط برتی جائے تاکہ دوبارہ خطرہ نہ بڑھے لیکن جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے جیسی ہدایت ہوگی، ہم ویسا ہی کریں گے۔

وہیں دکاندار شاہ رخ نے کہا کہ کورونا ایک سال سے چل رہا ہے لہذا لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سرکار کی جانب سے جو ہدایات ہیں، اس پر عوام کو عمل کرنا چاہیے۔ سماجی دوری اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ بہتر ہے کہ گھر سے ہی زیادہ کام کریں۔

'دوبارہ لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر ہوگا'
شادی کا کارڈ بنانے والے کاروباری فضیل نے بتایا کہ اگر دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوتا ہے تو کاروبار پر بہت زیادہ اثر ہوگا۔ پہلے بھی ہمارا لاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سرکار سے کوئی امید نہیں ہے کیونکہ گزشتہ سال جب تین مہینہ لگاتار دکان بند رہے تھے، اس وقت بھی ہمیں بجلی کا بل جمع کرنا پڑا۔ سرکار کی جانب سے کوئی راحت ہمیں نہیں ملی تھی۔لال محمد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اثر سبھی پر پڑے گا، یہ سننے میں آرہا ہے کہ اتر پردیش میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن لگنے والا ہے لیکن ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے کاروبار پوری طرح ختم ہو جائے گا۔ گزشتہ سال سے ہی کاروبار نقصان میں چل رہا ہے۔وہیں رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ہر روز بمشکل 70 سے 100 روپے کماتے ہیں، اگر ایسا ہوتا ہے تو خاندان کو پالنا مشکل ہو جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر لکھنؤ میں دوسرے اضلاع کے مقابلے زیادہ مریض نکل رہے ہیں۔ اگر اترپردیش حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرتی ہے تو کاروبار بری طرح متاثر ہوگا، جس کا اثر سبھی پر پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.