ETV Bharat / state

لکھنو :خدمت خلق ہمارا فرض - Khawaja Moinuddin Chisti Bhasha University

ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے ہی مہاجر مزدور اپنے آبائی وطن کے لیے پیدل، سائیکل اور اب بسوں کے ذریعے جارہے ہیں۔ ایسے میں ان کے کھانے پینے کے لیےسماجی تنظیمیں اور سماجی کارکنان ان مزدوروں کی امداد کے لئےآگے آرہے ہیں۔

خدمت خلق ہمارا فرض
خدمت خلق ہمارا فرض
author img

By

Published : May 28, 2020, 3:56 PM IST

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے خواجہ معین الدین چستی بھاشا یونیورسٹی کے زیراہتمام مہاجر مزدوروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا تاکہ لوگ با آسانی اپنے مقام تک پہنچ سکیں۔

بات چیت کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ماہ رخ مرزا نے بتایا کہ ہم لوگ الوداع جمعہ سے ہی مہاجر مزدوروں کے لیے کھانا پینے کا بندوبست کر رہے ہیں۔

خدمت خلق ہمارا فرض
انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے نام پر یونیورسٹی کا نام ہے۔ لہٰذا انہیں کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ مزدور پہلے پیدل اور سائیکل سے سفر کرنے پر مجبور تھے ۔لیکن اب حکومت کی جانب سے ان کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔شہر کے مختلف چوراہوں پر لوگ ان مزدوروں کے لیے کھانے پانی کا انتظام کرتے ہیں تاکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو اور باحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.