ETV Bharat / state

لکھنؤ کی سیٹ پر مقابلہ دلچسپ - کانگریس

کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے امیدوار راجناتھ سنگھ کے خلاف اترپردیش کی لکھنؤ سیٹ سے آچاریہ پرمود کرشنم کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

pramod acharya
author img

By

Published : Apr 16, 2019, 10:23 PM IST

کانگریس نے منگل کی شام کو لوک سبھا الیکشن کے لیے آچاریہ کرشنم کے ساتھ مزید دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

پارٹی نے مدھیہ پردیش کی اندور سیٹ سے پنکج سنگھوی اور اترپردیش کی قیصر گنج سیٹ سے ونئے کمار پانڈے کو ٹکٹ دیا ہے۔

کانگریس کے امیدواروں کی فہرست
کانگریس کے امیدواروں کی فہرست

اس کے علاوہ آج بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا نے سماج وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ملاقات کی اور باقاعدہ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ان کے یہاں سے انتخابی میدان میں اترنے کی خبر ہے۔

پونم سنہا، ڈمپل یادو کے ساتھ
پونم سنہا، ڈمپل یادو کے ساتھ

پرگتی شیل پارٹی نے فرحت حسن شاہ کو امیدوار بنایا ہے۔
فرحت حسن شاہ درگاہ دادامیاں کے سجادہ نشین کے چچا ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شیو پال سنگھ یادو نے لکھنؤ سے ڈاکٹر آر کے ٹھکرال کو امیدوار بنایا تھا۔

فرحت حسن شاہ
فرحت حسن شاہ

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران فرحت حسن شاہ نے بتایا کہ ' اب یہاں مقابلہ دلچسپ ہوگا اور ہم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔'

لکھنؤ پارلیمانی حلقے سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ

مگر اب یہاں پر راجناتھ سنگھ کی راہ گذشتہ پارلیمانی انتخاب کی طرح آسان نہیں ہوگی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.