لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں درگاہ حضرت عباس علاقے کے رہنے والے نواب اختر گزشتہ کئی برسوں سے دبئی میں کاروبار کررہے تھے تاہم ان کو محسوس ہوا کہ لکھنؤ کا دردوزی کاروبار پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ایک طرف اب اس کے لطیف کاریگر ناپید ہوتے جارہے ہیں تو دوسری طرف نوابین اودھ کے زری سے تیار شاہی پٹکے و شاہی مشکیزے بھی ختم ہورہے ہیں۔Lucknow Royal Culture Of Muharram Patka Rehabilitation Organise BY Youth
یہ بھی پڑھیں:Prayers at Home in Moradabad مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی سازش، ایس ٹی حسن
نواب اختر نے مزید کہا کہ یوں تو بازار میں متعدد پٹکے اور علم کی دکانیں ہیں تاہم شاہی پٹکے کہیں بھی میسر نہیں بلکہ پورے ملک میں اس نوعیت کا کام نہیں مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ پسند بھی کر رہے ہیں اور شاہی طور طریقے سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔