لکھنؤ: روس اور یوکرین کے مابین جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال رونما ہونے کے بعد سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر ہے، اس حوالے سے آج بھارت میں بعد نماز جمعہ متعدد مساجد میں یوکرین کی سلامتی کے لیے دعا مانگی Lucknow prays for Ukraine's security گئی۔
لکھنو کے عیش باغ جامعہ مسجد کے شاہی امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے نماز جمعہ کے بعد روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگی صورتحال کی خاتمہ کے لیے دعا مانگی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ جو صورتحال دونوں ملکوں کے مابین رونما ہوئی ہے اس سے کثیر تعداد میں جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ہم سب رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اپنے فضل و احسان سے اس جنگ کو ٹال دے اور تمام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت فرمائے۔
مزید پڑھیں:
خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ہم حکومت ہند سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ یوکرین Russia-Ukraine WAR میں جو بھی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں یا جو بھی بھارتی شہری ہیں ان سب کو بحفاظت بھارت لایا جائے تاکہ ان کی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔