ETV Bharat / state

لکھنئو: لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کا فریج بازار سے غائب - کورونا وائرس

گرمی کا موسم شروع ہو گیا ہے لیکن غریبوں کی فریج کہلانے والے مٹکے اور صراحی لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹ میں نہیں آ رہے ہیں جس کے سبب ان میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔

غریبوں کا فریج بازار سے ندارد
غریبوں کا فریج بازار سے ندارد
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 6:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں کورونا وائرس کا اثر بڑھتا جارہا ہے جس کے سبب سختی سے لاک ڈاؤن پر عمل کروایا جا رہا ہے تا ہم اس وجہ سماج کے غریب اور مزدور طبقہ کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔

غریبوں کا فریج بازار سے ندارد، ویڈیو

گرمی کے موسم میں بازار صراحی اور مٹکوں سے بھرے رہتے تھے لیکن اس بار تلاش کرنے پر بھی مشکل سے دیکھنے کو مل رہے ہیں اس کی وجہ صاف ہے،لاک ڈاؤن نافذ۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کے دوران دکاندار نے بتایا کہ 'ابھی تک پانچ سے چھ گاڑی سامان آ جاتا تھا لیکن اس بار صرف ایک گاڑی ہی سامان آ سکا۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ سامان ہم نے نہیں منگوایا بلکہ کمہار نے اپنی مرضی سے بھجوایا ہے کیونکہ انہیں بھی پیسوں کی سخت ضرورت ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران سبھی لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔

دکاندار نے مزید کہا کہ 'ابھی تک ہمارا ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کا نقصان ہو چکا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر روز ایک سے دو گھنٹے کے لیے لاک ڈاؤن میں رعایت دے تاکہ سامان بازار میں آ سکے اور عوام اسے خرید سکیں ورنہ ہم لوگ بھوکے مر جائیں گے۔

اروند نامی مزدور نے بتایا کہ 'پہلے، دو تین سو روپے روزانہ کی آمدنی ہو جاتی تھی لیکن اب مشکل سے گزارا ہو رہا ہے۔

اگر ضلع انتظامیہ ہر روز کچھ گھنٹوں کی رعایت دے تو جو غریب لوگ ہیں، ان کا سامان بازار میں پہنچ سکے اور ضرورت مند اسے خرید سکیں تاکہ سماج کے غریب طبقے کو مزید پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.