ETV Bharat / state

Lulu Mall Controversy: لولو مال میں نماز ادا کرنے کے الزام میں چار گرفتار - اترپردیش نیوز

لکھنؤ کے 'لولو مال' میں نماز ادا کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے، اس دوران لولو مال معاملے سے متعلق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے۔ cm yogi warns over lulu mall controversy

لولو مال میں نماز ادا کرنے والے چار افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 5:28 PM IST

Updated : Jul 19, 2022, 7:01 PM IST

اتر پردیش: لکھنئو پولیس نے لولو مال میں نماز پڑھنے کے الزام میں اندرا نگر کے محمد ریحان، لکھیم پور کھیری کے الطاف خان، خرم نگر کے محمد لقمان اور سیتا پور کے نعمان کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 جولائی کو لولو مال میں بغیر اجازت کے نماز ادا کرتے ہوئے 8 نوجوانوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ملک گیر سطح پر موضوع بحث بن گیا اور سخت گیر ہندو تنظیموں نے لولو مال میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کی بات کہی۔ لولو مال افتتاح کے بعد سے ہی تنازعات کا شکار ہے، مال کے ایک حصے میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں بھی مال میں ہنومان چالیسا پڑھنے دیا جائے۔

پریاگ راج کے مہنت پرم ہنس

وہیں دوسری جانب 'لولو مال' میں پریاگ راج کے مہنت پرم ہنس داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک کر واپس بھیج دیا اس دوران مہنت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لولو مال کی شُدھی کرن کے لیے آیا تھا اس کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ منتر پڑھوں گا تو مال شُدھ ہوجائے گا۔

وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ

اس درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنے بیان میں کہا کہ لولو مال کو غیر ضروری بیانات کے ذریعہ سیاست کا اڈہ بنایا جارہا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس انتظامیہ سخت کارروئی کرے۔ لکھنؤ انتظامیہ سے بار بار کہا گیا ہے کہ اس حوالے سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ ماحول بنانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: LuLu Mall Controversy: لؤلؤ مال میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا ویڈیو وائرل

Last Updated : Jul 19, 2022, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.