ETV Bharat / state

لکھنو: پرواز فاؤنڈیشن کی جانب سے انفارمیشن سینٹر کا افتتاح

پرواز فاؤنڈیشن گذشتہ کئی برسوں سے غریب بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اب ذمہ داران کی کوشش ہے کہ اس کا دائرہ مزید بڑھتا جائے تاکہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں رہنے والے طلبہ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔

lucknow
lucknow
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 9:50 PM IST

اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں واقع الھدی ماڈل کالج میں پرواز فاؤنڈیشن نے انفارمیشن سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس کا مقصد سماج کے ان لوگوں تک صحیح وقت پر صحیح جانکاری پہنچانا ہے، جو اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دینے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن انہیں صحیح جانکاری نہیں مل پاتی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پروفیسر ہلال احمد نے بتایا 'پرواز فاؤنڈیشن لمبے عرصے سے بچوں کو تعلیم دے رہا ہے، جو غریب بچے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان سب کو وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومت اقلیتی سماج کے بچوں کی تعلیم کے لیے کئی اسکیم چلا رہی ہے، جس میں وظیفہ بھی شامل ہے'۔

پرواز فاؤنڈیشن کی جانب سے انفارمیشن سینٹر کا افتتاح

انہوں نے بتایا 'اب ہماری کوشش ہے کہ کیسے حکومت کی تمام اسکیموں کی جانکاری عوام تک پہنچائیں تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہی سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آج الھدی ماڈل کالج میں 'انفارمیشن سینٹر' کا افتتاح کیا گیا ہے۔ آج کے دور میں جانکاری سب سے بڑی طاقت ہے۔ پرواز فاؤنڈیشن پوری کوشش کر رہی ہے کہ جن لوگوں تک جانکاری نہیں پہنچ پا رہی ہے انہیں جانکاری صحیح وقت پر ملے'۔

ڈاکٹر معید نے بات چیت کے دوران کہا 'تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے، اگر اس میں ایک بھی غائب ہو تو دوسری کامیاب نہیں ہوسکتی۔ فی الحال ہم لوگ اسکول کے بچوں کو تعلیم و تربیت دے رہے ہیں۔ لیکن 'انفارمیشن سینٹر' کھولنے کا مقصد پورے شہر یا پورے صوبے تک اپنی پہنچ قائم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حکومت کی تمام پالیسیوں کا فائدہ اٹھا سکیں'۔

یہ بھی پڑھیے
آٹومیشن کا منفی اثر، 40 فیصد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

انہوں نے بتایا کہ 'مسلم بچے درمیان میں ہی پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ ان کے والدین کو یہ جانکاری نہیں ہوتی کہ ہمارا بیٹا آگے کیا پڑھے گا؟'۔

پرواز فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے غریب بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اب ذمہ داران کی کوشش ہے کہ اس کا دائرہ مزید بڑھتا جائے تاکہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں رہنے والے طلبا بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.