ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی حکومت ایجنڈہ میں شامل تمام وعدوں کو پورا کرے گی: ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی - ADVOCATE ABDUL MAJEED LARMI

عبدالمجید لارمی نے کہا کہ آہستہ آہستہ تمام مسائل و مطالبات کو حل کیا جائے گا جو نیشنل کانفرنس حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

این سی حکومت ایجنڈہ میں شامل تمام وعدوں کو پورا کرے گی: ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی
این سی حکومت ایجنڈہ میں شامل تمام وعدوں کو پورا کرے گی: ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 5:32 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ ویسٹ حلقہ کے ایم ایل اے اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے۔ نیشنل کانفرنس اپنے منشور کو زمینی سطح پر عملانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ تمام مسائل و مطالبات کو حل کیا جائے گا جو حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

این سی حکومت ایجنڈہ میں شامل تمام وعدوں کو پورا کرے گی: ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی (ETV Bharat)

لارمی نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے اور جلد ہی بجلی کٹوتی کا ازالہ کیا جائے گا۔ ایجنڈا میں جو بھی شامل ہوگا، آہستہ آہستہ اسے پورا کیا جائے گا۔ بجلی کے مسئلہ کو سلجھانے کے لئے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی پاور پراجیکٹس ہیں، ان سے حاصل ہونے والی بجلی سب سے پہلے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملنی چاہئے اور امید ہے کہ وزیر اعلی کے مطالبہ کو جلد منظوری مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ این سی اپنے وعدے پر پابند ہے، میٹر والے علاقوں میں 200 یونٹس مفت بجلی اور 12 رسوئی گیس سیلنڈرس کی فراہمی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈیلی ویجرس ملازمین کی مستقلی کو مرحلہ وار طریقہ سے ممکن بنایا جائے گا، اسی طرح مختلف محکمہ جات میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی کے سینئر رہنماء عبدالمجید لارمی کے ساتھ خصوصی گفتگو - JK Assembly Election 2024

لارمی نےکہا کہ اس بار لوگوں نے انہیں سڑک بجلی پانی کے لئے ووٹ نہیں دیا بلکہ عوام نے جموں و کشمیر کے تشخص کی بحالی کے لئے ووٹ ڈالا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسمبلی میں اس معاملہ کو ترجیح دی گئی اور اس تناظر میں ایک ریزولیشن پاس کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرکزی حکومت کا موقف اس کے خلاف ہے لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم اپنا حق واپس لے کر رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.