لکھنؤ: گزشتہ کچھ برسوں میں بالی ووڈ کی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازع کا شکار ہونے لگتی ہے۔ تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب بالی ووڈ فلموں کو بائیکاٹ کرنے یا تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غدر اور بمبئے جیسی فلموں کو بھی بائیکاٹ و احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے جن کا شمار اب ہندی سنیما کی کلاسک فلموں میں کیا جاتا ہے۔ لیکن سال 2022 ایک ایسا سال رہا ہے جہاں ہر ریلیز ہونے والی فلموں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ رواں ماں 11 اگست کو سنی دیول اور امیشا پٹیل فلم ریلیز ہونے والی ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ فلم مسلم مخالف ہے، جس پر فلم میں اداکاری کرنے والے لکھنؤ کے نوابی خاندان سے تعلق رکھنے والے مسعود عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی ہے۔Nawab Masood Abdullah on Gadar2
ای ٹی وی بھارت نے فلم غدر 2 میں اداکاری کرنے والے لکھنؤ کی نوابی خاندان سے تعلق رکھنے والے نواب مسعود عبداللہ سے خاص بات چیت کی ہے اور جاننے کی کوشش کی ہے کہ لکھنو کے کن کن مقامات پر فلم کی شوٹنگ ہوئی ہے اور یہ فلم نوجوانوں کے لیے کتنی دلچسپ ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ ان سے یہ بھی جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیا فلم میں مسلمانوں کے خلاف کوئی ایسا مواد استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔
ائمز آف انڈیا کے ساتھ 2001 کے انٹرویو میں شبانہ اعظمی نے غدر کو مسلم مخالف فلم قرار دیا تھا۔ ان کے مطابق فلم میں دکھائے جانے والے کردار میں ہندوؤں کو متاثر افراد اور مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھایا کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے تشویش ظاہر کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم کے ریلیز ہونے کے وقت پر بھی سوال اٹھایا تھا کیونکہ یہ فلم اس عرصے کے دوران آئی تھی جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کی جارہی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں ہر مسلمان کردار کو پاکستانی نژاد کے طور پر دکھایا گیا تھا۔
شبانہ اعظمی کے ریمارکس کے جواب میں سنی دیول، جنہوں نے غدر میں تارا سنگھ کا کردار ادا کیا، نے فلم اور اس کی کامیابی کا دفاع کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ فلم کا مقصد جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا منفی خیالات کو فروغ دینا نہیں تھا۔ انہوں نے فلم کے ملک مخالف ہونے کے دعووں کی تردید کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کی بے پناہ محبت نے فلم کی کامیابی اور قبولیت کو ثابت کیا۔
مزید پڑھیں:Esha Deol on Gadar 2 trailer: سنی دیول کی فلم غدر 2 کے ٹریلر پر ایشا دیول نے پیار برسایا