ETV Bharat / state

Sanjeev Jeeva Murder Case سنجیو جیوا قتل معاملے کے خلاف وکلا کا احتجاج - سنجیو جیوا کا قتل

سنجیو مہیشوری جیوا کے قتل کے بعد وکلا نے عدالت کے باہر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ کیا۔ Protest against Sanjeev Jeeva murder case

سنجیو جیوا قتل معاملہ
سنجیو جیوا قتل معاملہ
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 9:14 AM IST

Updated : Jun 8, 2023, 11:50 AM IST

لکھنؤ: گینگسٹر سنجیو مہیشوری جیوا کو بدھ کو اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک کورٹ کے احاطے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل وکلاء عدالت کے باہر جمع ہوگئے اور عدالت کے اندر سیکیورٹی انتظامات کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ عدالت کے احاطے میں اس تشدد سے مشتعل وکلاء نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ وکلاء نے پولیس پر امن و امان کو یقینی بنانے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ وکلاء نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ عدالت کے احاطے میں فائرنگ اور قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی ہے۔ آئی پی ایس موہت اگروال، اے ڈی جی ٹیکنیکل ایل کے او جے سی پی کرائم نیلابجا چودھری اور آئی جی ایودھیا پراوین کمار کو ایک ہفتہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی واقعہ کے فوراً بعد ڈی جی پی وجے کمار نے تمام ضلعی عدالتوں میں فوری طور پر سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات دیں۔

واقعہ کے فوراً بعد عدالت کے احاطے میں پہنچنے والے لکھنؤ کے پولس کمشنر ایس بی شراڈکر نے بتایا کہ لکھنؤ جیل میں نظر بند سنجیو مہیشوری جیوا کو ایک کیس کی سماعت کے لیے عدالت لایا گیا تھا، جہاں ایک نامعلوم حملہ آور نے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حملہ آور نے وکیل کا لباس پہنا ہوا تھا۔بتادیں کہ لکھنؤ کورٹ کے احاطے میں سنجیو مہیشوری عرف جیوا جسے بدھ کے روز قیصر باغ کورٹ احاطے میں لایا گیا تھا، کو وکیل کے بھیس میں ایک نوجوان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ عدالت کے احاطے میں سنجیو مہیشوری جیوا کے قتل پر مشتعل وکلاء نے حفاظتی انتظامات کو لے کر عدالت کے باہر احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: Firing inside Lucknow Court لکھنؤ کی عدالت میں گینگیسٹر سنجیو جیوا کا گولی مار کر قتل

Last Updated : Jun 8, 2023, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.