ETV Bharat / state

Lucknow High Court لکھنؤ ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا کاٹ رہے حکیم طارق قاسمی کی ضمانت منظور کی - ہائی کورٹ حکیم طارق قاسمی کی ضمانت منظور کی

لکھنؤ ہائی کورٹ نے حکیم طارق قاسمی کو بارہ بنکی مقدمہ میں مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کئے۔ سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی معاونت ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد اور ایڈوکیٹ فرقان خان نے کی۔

لکھنؤ ہائی کورٹ
لکھنؤ ہائی کورٹ
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 7:13 PM IST

ممبئی: بارہ بنکی سیشن عدالت کی جانب سے عمرقید کی سزا کاٹ رہے حکیم طارق قاسمی کی آج لکھنؤ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کرلی ہے، سال 2015 میں حکیم طارق قاسمی کو سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، عمر قید کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی جسے عدالت نے 2015 میں ہی سماعت کے لیئے قبول کرلیا تھا۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔

ریلیز کے مطابق اپیل پرسماعت نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست داخل کی گئی تھی جسے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس عطاء الرحمن مسعودی اور جسٹس سروج یادو نے منظور کرلی۔ گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ نے گذشتہ کل ضمانت عرضداشت پر حتمی بحث شروع کی تھی جس کا آج اختتام ہوا، دوران بحث سینئر ایڈوکیٹ نے دو رکنی بینچ کو بتایا کہ 22/ دسمبر 2007کو شام میں چھ بج کر20/منٹ پر وشوناتھ ہوٹل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے تین ڈیٹونیٹر اور سوا کلو آر ڈی ایکس ضبط کیئے جانے کا دعوی جو تحقیقاتی دستوں نے کیا تھا اس وقت طارق قاسمی وہاں موجود نہیں تھا۔ نیز اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے حرکت الجہاد الاسلامی نامی مبینہ دہشت گرد تنظیم کے ارکان کو اسلحہ اور آر ڈی ایکس پہنچایا تھا اور وہ ممنوعہ تنظیم کا ایک متحرک رکن ہے حالانکہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن کچھ سرکاری گواہوں کے بیانات کو اہمیت دیتے ہوئے سیشن عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا دی تھی جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم 2007 سے سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور ملزم کی اپیل ہائی کورٹ میں 2015 / سے التواء کا شکار ہے لہذا ملز م کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ آئی بی سنگھ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے بنائے گئے نمیش کمیشن نے خود ملزم طارق قاسمی کو تمام الزامات سے بری کیا تھا، کمیشن کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے سیشن عدالت نے حکیم طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ سینئر ایڈوکیٹ نے دو رکنی بینچ کو مزید بتایا کہ بارہ بنکی بم دھماکوں سے دس دن قبل ہی ملزم پولس تحویل میں تھا لہذا پولس نے طارق قاسمی کو ایک منظم سازش کے تحت اس مقدمہ میں ماخوذ کیا ہے۔ملزم طارق قاسمی کی ضمانت پر رہائی کی سرکاری وکیل نے سخت لفظوں میں مخالفت کی اور کہا کہ ملزم سنگین الزامات کے تحت عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے لہذا ملزم کو ضمانت پرر ہا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کی اپیل پر حتمی بحث کے احکامات عدالت جاری کرسکتی ہے۔

فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے حکیم طارق قاسمی کو بارہ بنکی مقدمہ میں مشروط ضمانت پرر ہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی معاونت ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد اور ایڈوکیٹ فرقان خان نے کی۔ اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہاکہ حالانکہ فی الحال حکیم طارق قاسمی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ ابھی انہیں لکھنؤ اور فیض آباد مقدمات میں ضمانت ملنا باقی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے فیصلے کا مثبت اثر فیض آباد اور لکھنؤ مقدمات پر پڑے گا اور ان مقدمات میں سے ملزم کو ضمانت ملے اس کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تینو ں مقدمات میں حکیم طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا ملی جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی ہے جو سماعت کے لیئے منظور ہوچکی ہے لیکن التواء کا شکار ہے۔اس مقدمہ میں حکیم طارق قاسمی کے ساتھ خالد مجاہد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، پولس تحویل میں خالد مجالد کی مشتبہ موت کے بعد مقدمہ صرف طارق قاسمی کے خلاف چلا جس کے دوران اسے نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:'ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت کو آئینہ دکھایا'

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.