ETV Bharat / state

'گندم کی بالیاں کھاکر بجھارہے ہیں بھوک' - دہاڑی مزدور بھوک سے لڑ رہے

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہر طبقہ متاثرہے وہیں سب سے زیادہ جو پریشان ہے وہ ہے یومیہ مزدوری کرنے والے لوگ۔ کام نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے گندم کی بالیاں کھانے پر مجبور ہیں۔

لکھنؤ: دہاڑی مزدور کے بچے گندم کی بالیا کھانے پر مجبور

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:21 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مزدور بھوک سے دوچار ہیں۔ وہیں ایک گاؤں کے بچے گندم کی بالیاں کھانے پر مجبور ہیں۔

کورونا وائرس کے وبا کو روکنے کے لیے ملک بھر میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے تمام کاروبار رک گیا ہے۔ دہاڑی مزدور بھوک سے لڑ رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں ان غریب مزدوروں کے بچے گندم کی بالی سے نکلنے والے دانے کو کھا کر اپنی بھوک مٹا رہے ہیں۔

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام اضلاع کے اعلی عہدیداروں کو ریاست کے تمام غریب مزدوروں کو کھانے وغیرہ کے انتظامات کرنے اور سب کو لنچ کے پیکٹ فراہم کرنے کے سخت احکامات دیئے ہیں، لیکن بہت سے اضلاع میں وزیر اعلی کے احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے غریبوں کو بھوکے رہنا پڑ رہا ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ کے موہن لال گنج ترقیاتی علاقے کے تحت آنے والا گاؤں برگدیہا کھیڑا میں دہاڑی مزدور اور غریب لوگ بھیک مانگ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ان مزدوروں نے بتایا کہ ' نہ تو ان کا راشن کارڈ ابھی تک بنا ہے اور نہ ہی ابھی تک ان کو کوئی سرکاری مدد پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہو گیا ہے، گھر میں جو پہلے سے ہیں اسی سے اپنا پیٹ بھر رہے ہیں۔

گاؤں میں کوئی سرکاری مدد نہیں پہنچ رہی ہے۔ اسی وجہ سے یہاں کے بچے گندم کی بالی سے نکلنے والے دانے کو کھا کر پیٹ بھر رہے ہیں۔ بچوں نے بتایا کہ والد کا فوت ہوگیا ہے۔ گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے۔ ماں دوسرے کھیتوں میں کام کرتی ہے اور ہم دوسرے کھیتوں سے گندم کی بالیاں لاتے ہیں اور اسے پیٹ کر اس کے دانے نکالتے ہیں۔ اس کے بعد گندم کو پیس کر روٹی بنتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.