اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں ریکارڈ 7,042 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 94 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
دارالحکومت لکھنؤ میں شروعات کے دنوں میں کورونا کا پھیلاؤ بہت کم تھا، لیکن اب اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج ریکارڈ 917 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 36,036 جبکہ 26,637 صحتیاب ہوئے اور 480 لوگوں کی موت ہوئی۔
اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 8,919 ہیں۔
لکھنؤ میں گذشتہ 14 دنوں میں ریکارڈ 11 ہزار 906 مثبت کیسز آئے ہیں، جبکہ 158 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 8 ہزار 917 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش: کورونا کے 64 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز
ریاست میں کورونا مثبت کیسز، صحتیاب مریضوں کی تعداد اور ایکٹیو کیسز کے معاملے میں لکھنؤ پہلے پائدان پر ہے، صرف موت کانپور میں لکھنؤ سے زیادہ ہوئی ہے۔