نوٹس و رہنما اصول بینچ کے سینئر رجسٹرار نے جاری کی ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کمرہ عدالت میں وکیلوں کی آمد و رفت پہلی منزل پر بنے دائرے کے سامنے والے دروازوں سے ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی کو بھی کمرہ عدالت و راہداری میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عدالت کی کارروائی میں اگر کوئی انٹرنیٹ مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شامل ہونا چاہے تو اسے اپنے کیس کی تفصیلات و مخالف وکیل کی رضامندی کے ساتھ اے او آر پر رجسٹرڈ موبائل نمبروں کو، ای میل سے لنک دینے کی درخواست کے ساتھ بھیجنا ہوگا۔ کسی بھی وقت عدالت کے کمرے میں چھ سے زائد وکیلوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وکیلوں کو راہداری میں گھومنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔انہیں اپنے مقدمات کی سماعت کے فوراً بعد عدالت کے احاطے سے باہر جانا ہوگا۔فاصلہ بنائے رکھنے کے ضروری پروٹوکال کی پیروی کے بغیر کسی کو بھی ہائی کورٹ احاطہ میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کے تعلق سے مرکز و اترپردیش حکومت کی ہدایات پر عمل کیا جانا چاہیے۔