ETV Bharat / state

Remove Illegal Loudspeakers from Religious Places:مظفرنگر میں مساجد سےلاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے - اتر پردیش میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا سلسلہ جاری

ضلع مظفر نگر کی مساجد سے بھی لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا عمل جاری ہے،علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی کی جانب سے 2018 ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا،اب ریاستی حکومت کی جانب سے اس پر عمل آوری کے لئے اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔UP Temples and Mosques Remove Speakers, Lower Volume

لاؤڈ اسپیکر
لاؤڈ اسپیکر
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 8:56 AM IST

Updated : Apr 28, 2022, 9:26 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں انتظامیہ اور پولیس نے ضلع کے مساجد، مندروں اور گردواروں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی مہم چلاتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر ہٹانا شروع کر دیا ہے، ریاستی حکومت کی جانب سے ہدایت نامہ جاری ہونے کے بعد ریاست کے متعدد اضلاع میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹایا جارہا ہے۔UP Temples and Mosques Remove Speakers, Lower Volume

لاؤڈ اسپیکر

ضلع مظفر نگر کی مساجد سے بھی لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا عمل میں جاری ہے، علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی کی جانب سے 2018 ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا،اب ریاستی حکومت کی جانب سے اس پر عمل آوری کے لئے اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔

علماء کرام نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے، لاؤڈ اسپیکر سے اذان نہیں ہونے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، خاص کر ان خواتین کو جو اذان کی آواز سن کر سحری و افطار کا اہتمام کرتی ہیں۔ مظفر نگر شہر کے قاضی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سپریم کورٹ کا آرڈر آیا ہے ہمیں اس آرڈر کو ماننا پڑے گا ۔

مزید پڑھیں:Azaan vs Hanuman Chalisa Reaches UP's Aligarh: لاؤڈ اسپیکر کی اجازت طلب کرنے کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرتے ہوئے ضلع کے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جو آواز کی آلودگی کو بڑھاتی ہیں، ریاستی حکومت ان پر بھی توجہ دے۔

Last Updated : Apr 28, 2022, 9:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.