مظفر نگر: سپریم کورٹ کے حکم پر ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع میں مذہبی مقامات سے لاؤڈاسپیکر اور ساؤنڈ سسٹم اتارے جارہے ہیں۔ مظفر نگر ضلع میں مساجد مدارس اور مندروں کی کمیٹی نے ایک نئی پہل کرتے ہوئے اتارے گئے لاؤڈاسپیکر کو اسکولز اور کالجز میں عطیہ کیا۔ جن منادر، مساجد اور مدارس میں ایک ماہ قبل چار چار لاؤڈاسپیکر لگے ہوئے تھے اب وہاں پر ایکا دو ہی لاؤڈاسپیکر نظر آ رہے ہیں۔ Donation to the Loudspeaker School College of religious places of Muzaffarnagar
- یہ بھی پڑھیں: Ameer e Shariat Karnataka on Loudspeaker Row: فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر نہ دیں، امیر شریعت کرناٹک
ضلع مظفر نگر کے دیہاتی اور شہری علاقوں میں منادر اور مساجد سے اتارے گئے لاؤڈاسپیکر اسکولز وکالجز کو عطیات کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں جب مدارس اور مساجد کے آپریٹرز سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ 'سپریم کورٹ کا جو حکم آیا تھا اس پر عمل آوری کرتے ہوئے ہم نے مساجد اور مدارس کے لاؤڈ اسپیکر اتار لیے تھے لیکن اسپیکر اتارنے کے بعد انہیں اب کباڑیوں کو فروخت کرنے کے بجائے ہم نے تعلیمی اداروں میں عطیہ کرنے کو بہتر سمجھا تاکہ ان کے اسکول وکالج میں پندرہ اگست اور چھبیس جنوری کو ہونے والے ثقافتی پروگرام اور پریئر میں استعمال ہو سکے۔'