ETV Bharat / state

Tomatoes Price Hike سستا ٹماٹر خریدنے کے لئے لمبی قطار، مہنگائی کے لیے حکومت ذمہ دار - people suffer due to tomatoes price hike

ملک بھر میں کئی ریاستوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مہنگائی کے لیے حکومت ذمہ دار
مہنگائی کے لیے حکومت ذمہ دار
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 1:00 PM IST

Updated : Aug 14, 2023, 2:14 PM IST

مہنگائی کے لیے حکومت ذمہ دار

لکھنو: اتر پردیش میں ٹماٹر کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ سے بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام پریشان ہے بلکہ لمبی لمبی قطاروں میں سستے یعنی 70 روپیہ فی کلو ٹماٹر لینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ یو پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہروں کے الگ الگ علاقوں میں عوام کو 70 روپے کلو ٹماٹر دیا جائے گا جس کے لیے عوام لمبی لمبی قطاروں میں کھڑی ہوتی ہے۔

لکھنو کے اندرا بھون کے سامنے ٹماٹر بیچنے والی گاڑی کے سامنے بڑی تعداد میں عوام لائنوں میں کھڑی ہوئی تھی ای ٹی وی بھارت نے ان سے بات چیت کی ہے اور مہنگائی پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی ہے۔ ریاست میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جب ٹماٹر کی قیمت اتنا زیادہ ہوئی ہے بلکہ پیاز، لہسن ادرک جیسے کئی چیزوں میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن ٹماٹر کے تعلق سے عوام میں جس قدر بے چینی ہے اس طرح دیگر اشیاء کے بارے میں نہیں رہا ہے۔

ٹماٹر کی قیمتوں کو لے کر کے نہ صرف عوام بلکہ حزب اختلاف کی سیاسی رہنما بھی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکومت نے ٹماٹر کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ابھی تک کوئی موثر پیش رفت نہیں کی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے قطاروں میں کھڑی ہوئی خواتین نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے اب ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہے، بازار میں ٹماٹر 150 روپے سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، 70 روپے کلو ٹماٹر خریدنے کے لیے لائن میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا میں ٹماٹر 160 روپے کیلو، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے لئے حکومت ذمہ دار ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہمیشہ لائنوں میں کھڑا کیا ہے چاہے وہ نوٹ بندی کا موقع ہو جن دھن یوجنا کھاتے کا موقع ہو یا ٹماٹر قیمتوں کا موقع ہو، اس سے قبل بھی ریاست میں کئی سبزیوں کے دام نو میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے لیکن جس قدر ٹماٹر مہنگا ہوا اور اس کی قیمتوں کو لے کر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، اس طرح دوسری سبزیوں کے ساتھ نہیں ہوا ہے۔

Last Updated : Aug 14, 2023, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.