ETV Bharat / state

Corona Testing in Noida: نوئیڈا میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لمبی قطاریں

نوئیڈا میں محکمہ صحت Noida Health Department کا دعوی ہے کہ بھلے ہی ضلع میں کووڈ-19 کے معاملات Covid-19 Cases بڑھ رہے ہیں، لیکن ضلع کی صورتحال محکمہ صحت کے کنٹرول میں ہے۔

نوئیڈا میں کورونا ٹیسٹ کےلیے لمبی قطاریں

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 4:00 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا Corona in Noida دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود عوام کی غفلت آج بھی جاری ہے۔ بازار سے شاپنگ مال تک رش ہے۔ کورونا قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

نوئیڈا میں کورونا ٹیسٹ کےلیے لمبی قطاریں

نوئیڈا میں لوگ ماسک کے بغیر ہجوم میں گھوم رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے Noida Corona Omicron Update ۔ کووڈ کیسز بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے لئے لوگوں کو کافی مشقت کا سامنا ہے۔ لوگ جانچ کے لیے ضلع اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

محدود جانچ کی وجہ سے لوگوں کی طویل قطاریں لگ جا رہی ہیں۔ حالانکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔ بدھ کو گوتم بدھ نگر میں کورونا انفیکشن کے 1,992 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اب ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 9,300 ہو گئی ہے۔ تاہم ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Corona in India: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 64 ہزار سے زائد نئے کیسز

آج ضلع میں 106 کورونا متاثرہ مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 9,300 تک پہنچ گئی۔ ضلع سرویلنس آفیسر، گوتم بدھ نگر، ڈاکٹر سنیل کمار نے بتایا کہ بدھ کو ضلع میں کووڈ-19 کے 1,992 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

ضلع میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی کل تعداد 9300 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم ضلع میں اس سال کورونا انفیکشن سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نوئیڈا Noida Health Department کا دعوی ہےکہ بھلے ہی ضلع میں کووڈ-19 کے معاملات بڑھ رہے ہیں، لیکن ضلع کی صورتحال محکمہ صحت کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع میں کووڈ-19 کی جانچ Covid 19 Testing in Noida بڑی تیزی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اس لیے ضلع میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ بہت جلد کووڈ 19 کے فعال معاملات میں کمی آئے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کام کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.