گذشتہ 26جنوری 2021 کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے بھانو دھڑے نے چلہ سرحد سے اپنا خیمہ اکھاڑا لیا تھا۔
اس کے دوسرے دن لوک شکتی نے بھی مصلحت کے تحت گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما سے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر سے ملاقات کرکے اس تحریک میں واپسی کا اعلان کر دیا تھا۔
تاہم اس کے فوراً بعد لوک شکتی کے صدر ڈاکٹر شیوراج سنگھ نے دوبارہ غازی پور بارڈر پر کسانوں کے ساتھ خیمہ زن ہوگئے۔
شیوراج سنگھ اپنے کارکنوں سے غازی پور دھرنے میں شرکت کی اپیل کر دی اور راکیش ٹکیٹ کے ساتھ غازی پور بارڈر پر اپنا بھی خیمہ لگا لیا۔
مزید پڑھیں:آخر کیوں رو پڑے راکیش ٹکیٹ؟
ماسٹر شیوراج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نے جس طرح سے بدعنوانی کی ہے ،کسانوں پر حملہ کیا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کسان ایسے حملوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ کسانوں کے ساتھ ہیں۔
بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان گذشتہ دو ماہ سے نوئیڈا کے دلت پریرنا استھل پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آج احتجاج کا 66 واں دن ہے۔