ETV Bharat / state

Lok Adalat in Barabanki: بارہ بنکی میں لوک عدالت کا انعقاد - قومی لوک عدالت میں مختلف اقسام کے لاکھوں مقدموں کو حل کیا جائے

ضلع جج رویندر ناتھ دوبے نے قومی لوک عدالت کی اہمیت روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عدالتوں میں کیسز کی تعداد میں ہو رہے اضافے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ Lok Adalat Held in Barabanki

بارہ بنکی میں لوک عدالت کا انعقاد
بارہ بنکی میں لوک عدالت کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 14, 2022, 10:06 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیز اتھارٹی کی جانب سے لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ Lok Adalat Held in Barabanki

بارہ بنکی میں لوک عدالت کا انعقاد

قومی لوک عدالت میں مختلف اقسام کے لاکھوں مقدموں کو حل کیا جائے گا۔ ضلع جج رویندر ناتھ دوبے نے قومی لوک عدالت کی اہمیت روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عدالتوں میں کیسز کی تعداد میں ہو رہے اضافے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں ضلع عدالت کے سامنے واقع پارک میں ضلع جج رویندر ناتھ دوبے نے شمع روشن کر کے قومی لوک عدالت کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Chief Justice N V Ramana on Mediation: عدالت سے رجوع ہونا آخری راستہ ہونا چاہیے

اس کے ڈسٹرکٹ لیگل سرویسیز اتھارٹی کے سکریٹری سنجے کمار یادو نے گزشتہ دسمبر ماہ میں ہوئی قومی لوک عدالت کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ قومی لوک عدالت میں پری لٹیگیشن سطح کے 1 لاکھ 11 ہزار 675 مقدمات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ان میں سے 78 ہزار 665 مقدمات کو حل کر کے 3 کروڑ 77 لاکھ، 34 ہزار 674 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

انہوں نے آج کی قومی لوک عدالت میں اسی طرح کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔وہیں اپنے خطاب میں ضلع جج رویندر ناتھ دوبے نے کہا کہ تمام سطح کی عدالت میں اس وقت مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی لوک عدالتیں عدالتوں پر پڑنے والے بوجھ کو ہلکا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.